کولکاتا: الیکشن کمیشن کی جانب سے مغربی بنگال کی 8 لوک سبھا سیٹوں پر ہونے والی چوتھے مرحلہ کی ووٹنگ کے لئے 15507 پولنگ مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
عہدیدار نے بتایا کہ بولپور سیٹ پر سب سے زیادہ 659 پولنگ مراکز حساس قرار دئے گئے ہیں۔ جبکہ بیربھوم کے 640، بہرام پور کے 558، بردوان دگرگاپور کے 422، رانا گھاٹ 410، کرشنا نگر کے 338، آسنسول کے 319 اور بردھمان پوربا کے 301 مراکز حساس ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران مرکزی فورسز کی کل 579 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ 30 ہزار سے زیادہ ریاستی پولیس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔
اسی طرح، بنگال میں ووٹنگ کے پانچویں مرحلے کے لیے 13,481 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 7,711 کی شناخت حساس پولنگ اسٹیشنوں کے طور پر کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز