قنوج: سماج وادی پارٹی لیڈر و رکن پارلیمان ڈمپل یادو نے سنیچر کو پارلیمانی انتخابات کے لئے قنوج پالیمانی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔
سماج وادی رتھ کے ذریعہ روڈ شو کرنے کے بعد ڈمپل یادو پرچہ نامزدگی کے لئے کلکٹریٹ آفس پہنچیں اس موقع پر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو، بی ایس پی جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا و ایس پی لیڈر و بالی ووڈ اداکارہ جیہ بچن خاص طور سے ڈمپل یادو کے ساتھ موجود رہیں۔ اس سیٹ پر چوتھے مرحلے کے تحت 29 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔
اس سے قبل ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا تھا کہ ڈمپل یادو قنوج سے انتخابات نہیں لڑیں گی اور انہوں اس بات کے اشارے بھی دیئے تھے کہ وہ قنوج سے بذات خود انتخابی میدان میں ہوں گے۔ لیکن اس کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کر دیا۔
Published: 06 Apr 2019, 10:10 PM IST
ڈمپل یادو پہلی بار 2012 کے ضمنی انتخابات میں قنوج سے پارلیمنٹ پہنچیں۔ اس ضمنی الیکشن میں وہ بلا مقابلہ منتخب ہوئی تھیں۔ اس سیٹ پر ضمنی انتخاب اکھلیش یادو کے ذریعہ اس سیٹ کو خالی کرنے کے بعد ہوا تھا۔ ڈمپل یادو 2014 کے انتخابات میں دوبارہ منتخب ہوئیں۔ 2014 میں انہوں نے بی جے پی امیدوار سبرت پاٹھک کو شکست دی تھی۔
اکھلیش یادو اعظم گڑھ کے پارلیمانی حلقے سے انتخابی میدان میں ہیں اور ملائم سنگھ یادو مین پوری سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈمپل یادو کے دو دیور اکشے یادو فیروزآباد اور دھرمیندر یادو بدایوں سے انتخابی میدان میں ہیں۔ 2014 کے عام انتخابات میں سماج وادی پارٹی نے 5 سیٹیوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور تمام ہی یادو خاندان سے تھے۔
Published: 06 Apr 2019, 10:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Apr 2019, 10:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز