قومی خبریں

لوک سبھا انتخابات: نوٹ بندی انتخابی ایشو بنے گا!...سید خرم رضا

دونوں اتحاد اس پہلے مرحلے میں سخت مقابلہ کر رہے ہیں۔ نوٹ بندی کے اثرات، معیشت کی تباہی اور بے روزگاری عوامی بحث کا مرکز بنیں گے اور حکمران جماعت کو اس کے جواب دینے ہوں گے

<div class="paragraphs"><p>نوٹ بندی کی برسی پر احتجاج / Getty Images</p></div>

نوٹ بندی کی برسی پر احتجاج / Getty Images

 
Hindustan Times

پہلے مرحلے کے لئے انتخابی سرگرمیاں با ضابطہ طور پر شروع ہو گئی ہیں جس میں شمال مشرق، مغرب اور مرکزی ہندوستان میں 102 نشستوں کے لئے انتخابات ہو نے ہیں۔ دونوں اتحاد یعنی این ڈی اے اور انڈیا کے لئے پہلے مرحلے سے ہی مقابلہ شروع ہو جائے گا اور دونوں کی کوشش ہو گی کہ وہ  پہلے مرحلے سے ہی کامیابی حاصل کریں اور اپنے حریف کو شکست  سے دو چار کریں۔

ان انتخابات میں بہت سے ایشوز ہوں گے اور برسراقتدار جماعت سے بہت سے سوال کئے جائیں گے۔ ایک اہم سوال جس سے پورا ہندوستان متاثر ہو ا ہے وہ ہے نوٹ بندی یعنی 8 اکتوبر سال 2016 کو وزیر اعظم کے ذریعہ یہ اعلان کرنا کہ آج رات سے 500 اور 1000 روپے کے اس وقت کے کرنسی نوٹ محض ایک کاغذ کا ٹکرا رہ جائیں گے۔ اس کے ساتھ ان کو تبدیل کرنے کے لئے ایک شیڈیول دیا گیا  اور یہ بھی اعلان کیا گیا کہ 1000 روپے کے نوٹ کو بند کر کے 2000 روپے کا نیا نوٹ جاری کیا جائے گا، جو اب سب سے بڑا کرنسی نوٹ ہوگا۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اعلان شدہ شیڈیول میں کتنی مرتبہ تبدیلی کی گئی، کرنسی تبدیل کرنے کے لئے لائن میں لگے کتنے لوگوں کی جانیں گئیں اور گھر سے چل رہی متوازی معیشت کتنی بری طرح تباہ ہوئی لیکن وہ جب یاد آ جاتا ہے تو رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

Published: undefined

برسر اقتدار اتحاد نے عوام کو یہ یقین دلایا تھا کہ یہ چند روزہ پریشانی ہے اور دہشت گردی کی کمر توڑنے کے لئے یہ انتہائی لازمی قدم ہے۔ جب عوام کے سامنے یہ پیغام گیا کہ دہشت گردی کی کمر توڑنے کے لئے یہ انتہائی اقدام  ایک مختصر وقت کے لئے لیا گیا ہے تو انہوں نے اس بات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہ ایک ہزار کی جگہ دو ہزار کی کرنسی سے کیسے دہشت گر دی کی کمر ٹوٹے گی عوام نے ملک کے لئے اس پریشانی کو قبول کر لیا۔ اگر یہ بڑے مقصد کے لئے تھوڑے وقت کی پریشانی ہوتی تو اس کو برداشت کرنے میں کوئی حرج نہیں تھا لیکن بہت سے خاندانوں کے لئے یہ تھوڑے وقت کی پریشانی مستقل  پریشانی میں تبدیل ہو گئی۔

Published: undefined

تقریباً ہر شہر میں ای رکشا کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ان کا ملنا عام سی بات ہو گئی ہے لیکن ان ای رکشا چلانے والوں کی ایک بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہوتی ہے جو باتوں باتوں میں بتاتے ہیں کہ کبھی ان کا اپنا کارخانہ تھا اور اس میں چار سے پانچ لوگ کام کیا کرتے تھے  لیکن اب ایسا نہیں ہے کیونکہ کارخانہ بند ہو گیا اور بچوں کو پالنے کے لئے کچھ تو کرنا ہی تھا، اس لئے یہ آسان راستہ نظر آیا! مرادآباد جو تانبے کے کام کے لئے مشہور تھا اور علی گڑھ تالوں کی صنعت کے لئے مشہور تھا، وہاں یہ صنعتیں تقریباً ختم ہو گئی ہیں اور ایک بڑی تعداد ای رکشا چلا کر اپنے بچوں کا پیٹ بھر رہی ہے۔ یہ وہ صنعتیں تھیں جنہوں نے ہندوستانی عوام کو نہ صرف روزگار دیا ہوا تھا بلکہ یہ لوگ ’میک ان انڈیا‘ کے علم بردار تھے۔  نوٹ  بندی کی وجہ سے قومی معیشت اور مڈل کلاس کے روزگار کو زبردست نقصان ہوا جس سے سماج ابھی تک نہیں ابھر سکا۔  

Published: undefined

یہ سوال جہاں برسراقتدار اتحاد سے پوچھا جائے گا تو وہیں مرکزی میڈیا کی اس مسئلہ پر خاموشی پر بھی سوال کھڑے ہوں گے۔ حزب اختلاف اتحاد کے رہنماؤں سے بھی یہ پوچھا جائے گا کہ انہوں نے سارے معاملے میں کیا کچھ کیا۔ برسراقتدار اتحاد کے لئے یہ جواب دینا مشکل ہوگا کہ اس قدم سے کس حد تک دہشت گردی کی کمر ٹوٹی؟ بہرحال کچھ بھی  ہو معیشت کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور یہ انتخابی مسئلہ بنے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined