قومی خبریں

لوک سبھا انتخاب: کانگریس نے منی پور میں 47 پولنگ مراکز پر پھر سے ووٹنگ کرانے کا کیا مطالبہ

منی پور میں پولنگ کے بعد کانگریس نے دھاندلی اور بوتھ پر قبضہ کیے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے 47 پولنگ مراکز پر دوبارہ ووٹنگ کرانے کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ووٹنگ کی علامتی تصویر</p></div>

ووٹنگ کی علامتی تصویر

 

جمعہ یعنی 19 اپریل کو لوک سبھا کی 102 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ اس دوران منی پور کی بھی 2 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، لیکن تشدد کے کچھ واقعات اور ای وی ایم توڑے جانے کی خبریں بھی موصول ہوئیں۔ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد اب کانگریس پارٹی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ کچھ پولنگ مراکز پر دوبارہ ووٹنگ کرائی جائے۔

Published: undefined

دراصل منی پور میں 2 لوک سبھا سیٹیں منی پور اندرونی اور منی پور باہری ہیں۔ منی پور اندرونی لوک سبھا سیٹ کے لیے مکمل طور پر 19 اپریل کو ووٹنگ ہوئی، جبکہ منی پور باہری سیٹ کے کچھ حصوں میں جمعہ کو ووٹ ڈالے گئے اور باقی حصوں پر دوسرے مرحلہ یعنی 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ منی پور میں 19 اپریل کو ہوئی ووٹنگ کے دوران ووٹرس کو ڈرانے دھمکانے، بوتھ پر قبضہ کرنے اور کئی پولنگ مراکز پر تشدد کی شکایتوں کے درمیان تقریباً 68 فیصد پولنگ درج کی گئی۔

Published: undefined

منی پور میں کچھ پولنگ مراکز پر ای وی ایم کے ساتھ توڑ پھوڑ کی خبروں نے وہاں سیکورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ اس دوران کانگریس نے دھاندلی اور بوتھ پر قبضہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے 47 پولنگ مراکز پر دوبارہ ووٹنگ کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کی منی پور یونٹ کے صدر کے. میگھ چندر نے بتایا کہ پارٹی نے منی پور کے چیف الیکٹورل افسر کے پاس شکایت درج کرائی ہے۔ اس شکایت میں اندرونی منی پور انتخابی حلقہ کے 36 اور باہری منی پور انتخابی حلقہ کے 11 پولنگ مراکز پر دوبارہ ووٹنگ کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 60 رکنی منی پور اسمبلی کے 32 انتخابی حلقے اندرونی منی پور لوک سبھا سیٹ کے تحت آتے ہیں، جبکہ 28 اسمبلی حلقے باہری منی پور لوک سبھا سیٹ کا حصہ ہیں۔ منی پور پولیس نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ پہلے مرحلہ کی پولنگ والے دن امپھال کے ایک اسکول میں گولی باری کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے اس میں ملوث تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس حادثہ کے دوران ایک شخص کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined