قومی خبریں

لوک سبھا انتخاب: چاندنی چوک سے کانگریس امیدوار جے پی اگروال کو شالیمار باغ اور پیتم پورہ کی عوام نے دلایا جیت کا بھروسہ

جئے پرکاش اگروال نے کہا کہ انتخاب جیتنے کے بعد شالیمار باغ اور پیتم پورہ علاقہ میں ترقیاتی کاموں کے لیے آر ڈبلیو اے کی شراکت داری کو یقینی بنایا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>عوام سے ملاقات کرتے ہوئے جے پی اگروال</p></div>

عوام سے ملاقات کرتے ہوئے جے پی اگروال

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: چاندنی چوک لوک سبھا پارلیمانی حلقہ سے کانگریس و عام آدمی پارٹی (عآپ) کے مشترکہ امیدوار اور سینئر لیڈر جئے پرکاش اگروال کا کہنا ہے کہ انتخاب جیتنے کے بعد وہ آر ڈبلیو اے کو ساتھ لے کر ایم پی فنڈ سے علاقہ میں ترقیاتی کام کو یقینی بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ چاندنی چوک لوک سبھا کی ترقی اور عوام کی خدمت ہی میری ترجیح ہوگی۔

Published: undefined

دراصل جئے پرکاش اگروال جمعہ کے روز شالیمار باغ اور پیتم پورہ علاقہ کی عوام سے ملاقات کرنے پہنچے ہوئے تھے۔ انھوں نے مقامی لوگوں سے رابطہ کر ان کے مسائل، علاقے کی ترقی اور مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شالیمار باغ اور پیتم پورہ علاقہ کے لوگوں نے جئے پرکاش اگروال کو آئندہ 25 مئی کو ہونے والے انتخاب میں یقینی جیت کا بھروسہ بھی دلایا۔

Published: undefined

عوام سے ملاقات کے دوران جے پی اگروال نے کہا کہ انتخاب جیتنے کے بعد وہ شالیمار باغ اور پیتم پورہ علاقہ کے ترقیاتی کاموں میں آر ڈبلیو اے کی شراکت داری کو یقینی بنائیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ شالیمار باغ اور پیتم پورہ علاقہ میں پارکنگ کا مسئلہ بہت سنگین ہے، اس لیے انتخاب جیتنے کے بعد وہ اس مسئلہ کا حل نکالیں گے۔ جئے پرکاش اگروال نے عوام کو چاندنی چوک لوک سبھا حلقہ کے ترقیاتی کاموں سے متعلق اپنے مستقبل کے منصوبوں سے روشناس بھی کرایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined