قومی خبریں

لوک سبھا انتخابات: کانگریس نے ایم پی، گوا کے لیے 6 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے مطابق پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے مدھیہ پردیش کی تین لوک سبھا سیٹوں، گوا کی دو اور دادرا نگر حویلی کی ایک سیٹ پر امیدواروں کا اعلان کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس نے آج مدھیہ پردیش، گوا اور دادرا نگر حویلی میں لوک سبھا انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے مدھیہ پردیش کی تین لوک سبھا سیٹوں، گوا کی دو اور دادرا نگر حویلی کی ایک سیٹ پر امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

امیدواروں کے ناموں کی فہرست اس طرح ہے:

گوا: رماکانت کلب کو شمالی گوا لوک سبھا سیٹ کے لیے ٹکٹ دیا گیا ہے اور کیپٹن ویریاٹو فرنانڈس کو جنوبی گوا لوک سبھا سیٹ کے لیے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش: مورینا سے ستیہ پال سنگھ شکاروار (نیتو)، گوالیار سے پروین پاٹھک، کھنڈوا سے نریندر پٹیل

دادر نگر حویلی (درج فہرست قبائل) سے اجیت رام جی بھائی مہلا کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ کانگریس نے اب تک کل 241 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل اس نے 13 مختلف فہرستوں میں 235 امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔

ملک میں 18ویں لوک سبھا کے لیے انتخابات 19 اپریل سے شروع ہوں گے۔ اس کے بعد چھ مزید مرحلوں میں 26 اپریل، 7 مئی، 13 مئی، 20 مئی، 25 مئی اور یکم جون کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined