تمل ناڈو کے نیلگری میں پیر کے روز لوک سبھا انتخاب کے لیے پرچۂ نامزدگی کے دوران ضلع کلکٹریٹ کے پاس بی جے پی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کارکنان کے درمیان زبردست تصادم ہو گیا، جسے سنبھالنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ بی جے پی نے یہاں سے مرکزی وزیر ایل مروگن کو اتارا ہے۔ اس سیٹ سے ’انڈیا‘ اتحاد کے امیدوار ڈی ایم کے ڈپٹی جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر اے راجہ ہیں۔
Published: undefined
بی جے پی امیدوار اور وزیر مملکت برائے ماہی پروری مروگن اور اے آئی اے ڈی ایم کے امیدوار ڈی. لوکیش تمل سیلون جب نامزدگی پرچہ داخل کرنے کے لیے اپنے اپنے حامیوں کے ساتھ کلکٹریٹ پہنچے تو دونوں پارٹیوں کے کارکنان میں تصادم ہو گیا۔ دونوں امیدوار بڑی تعداد میں اپنے حامیوں کے ساتھ یہاں پہنچے تھے جو دیکھتے ہی دیکھتے دونوں طرف سے زبردست نعرے بازی شروع ہو گئی، اور پھر کچھ ہی دیر بعد تصادم والے حالات پیدا ہو گئے۔
Published: undefined
اس تصادم میں دونوں فریقین کے کچھ کارکنان زخمی ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر تمل ناڈو بی جے پی صدر کے. اناملائی بھی ایل. مروگن کے ساتھ موجود تھے۔ بعد میں انّاملائی نے نیلگری اسپتال کا دورہ کیا جہاں زخمی بی جے پی کارکنان کا علاج چل رہا ہے۔ بہرحال، دونوں لیڈروں نے اپنا اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کر دیا ہے۔
Published: undefined
انّاملائی نے اسپتال میں میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی تب تک احتجاجی مظاہرہ کرے گی جب تک نیلگری کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو غیر ضروری طور پر لاٹھی چارج کا حکم دینے کے لیے ٹرانسفر نہیں کیا جاتا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined