قومی خبریں

لوک سبھا انتخاب غیر جانبدار نہیں، پھر بھی اپوزیشن اتحاد کو حاصل ہوگی واضح اکثریت: جئے رام رمیش

جئے رام رمیش نے کہا کہ ملک کے لوگ انتخاب کو غیر آزادانہ بنانے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی سبھی کوششوں کو نتیجہ خیز طور پر خارج کریں گے، ’10 سال انیائے کال‘ کے خلاف عوام متحد ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>جئے رام رمیش / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

جئے رام رمیش / تصویر: آئی اے این ایس

 

ہندوستان میں لوک سبھا انتخاب کے دن اب انتہائی قریب ہیں۔ سات مراحل میں مکمل ہونے والے اس انتخاب میں ووٹ ڈالنے کا پہلا مرحلہ 19 اپریل کو ہے اور سبھی پارٹیاں انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ لیڈران اپنے مخالفین کے خلاف بیان بازیاں بھی کر رہے ہیں۔ اس درمیان کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال ہونے والا لوک سبھا انتخاب غیر جانبدار نہیں ہے۔

Published: undefined

ہفتہ کے روز جئے رام رمیش نے یہ بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’لوک سبھا انتخاب غیر جانبدار نہیں ہے، اس کے باوجود ’5 نیائے‘ اور 25 گارنٹی پر عوام کے بھروسہ کے سبب اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کو واضح اکثریت ملے گی۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ عوام انتخاب کو غیر آزادانہ بنانے کی وزیر اعظم مودی کی سبھی کوششوں کو نتیجہ خیز طور سے خارج کریں گے۔ ’10 سال انیائے کال‘ کے خلاف عوام میں زبردست ناراضگی ہے اور اس کا اثر انتخابی نتائج میں دیکھنے کو ملے گا۔

Published: undefined

جئے رام رمیش نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے تازہ تبصرہ پر بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ دراصل انھوں نے حال ہی میں ایک بیان دیا تھا جس میں کہا تھا کہ یہ نیا ہندوستان ہے جو دشمن کے علاقے میں حملے کرتا ہے۔ جئے رام رمیش نے اس پر کہا کہ ’’یہ دھیان بھٹکانے کی پالیسی ہے جس کا مقصد کانگریس کے 5 نیائے، 25 گارنٹی اور اصل انتخابی منشور سے توجہ ہٹانا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined