قومی خبریں

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس امیدواروں کی نئی فہرست آئی سامنے، گجرات کی 3 سیٹوں کے لیے نام کا اعلان

کانگریس نے سریندر نگر سے رتویک بھائی مکوانا کو، جوناگڑھ سے ہیرا بھائی جوٹوا کو اور وڈودرا سے جسپال سنگھ پڈھیار کو ٹکٹ دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے / ویڈیو گریب</p></div>

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے / ویڈیو گریب

 

لوک سبھا انتخاب 2024 کے لیے کانگریس نے جمعرات کو امیدواروں کی ایک نئی فہرست جاری کی جس میں تین نام شامل کیے گئے ہیں۔ یہ تینوں ہی امیدوار گجرات کی لوک سبھا سیٹوں سریندر نگر، جوناگڑھ اور وڈودرا کے لیے ہیں۔ پارٹی نے سریندر نگر سے رتویک بھائی مکوانا کو، جوناگڑھ سے ہیرا بھائی جوٹوا کو اور وڈودرا سے جسپال سنگھ پڈھیار کو ٹکٹ دیا ہے۔

Published: undefined

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ مرکزی ویر پرشوتم روپالا کے متنازعہ بیان پر جاری سیاسی ہنگامہ کے درمیان کانگریس نے اس فہرست میں راجپوت امیدوار جسپال سنگھ پڈھیار کو ٹکٹ دیا ہے۔ وہ راجپوت سماج سے آتے ہیں۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ کانگریس نے راجپوت سماج کے لیڈر کو ٹکٹ دے کر گجرات میں بی جے پی کے خلاف راجپوت سماج کی ناراضگی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔

Published: undefined

بہرحال، کانگریس نے لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اب تک 235 امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ 543 لوک سبھا سیٹوں کے لیے 7 مراحل میں انتخاب ہونے ہیں اور پہلے مرحلہ میں 19 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یعنی پہلے مرحلہ کی ووٹنگ میں اب محض 15 دن باقی رہ گئے ہیں۔ ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ یکم جون کو ہوگی اور 4 جون کو ووٹ شماری ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined