نئی دہلی: الیکشن کمیشن نئے لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 94 سیٹوں پر انتخابی عمل کو انجام دینے کے لیے کل یعنی جمعہ کو نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ عام انتخابات 2024 کے لیے 16 مارچ کو جاری کردہ پروگرام کے مطابق تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔
Published: undefined
کمیشن نے جمعرات کو ایک ریلیز میں کہا کہ انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے گزٹ آف انڈیا میں ایک نوٹیفکیشن 12 اپریل 2024 کو جاری کیا جائے گا۔
ریلیز کے مطابق تیسرے مرحلے میں 7 مئی 2024 کو 12 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 94 پارلیمانی حلقوں اور مدھیہ پردیش کے 29 بیتول پارلیمانی حلقوں کے ملتوی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو گی۔ انتخابات کے لئے تمام سیٹوں پر نامزدگی کا تیسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا 19 اپریل تک کاغذات نامزدگی داخل کیے جا سکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 20 تاریخ کو ہو گی اور 22 تاریخ تک نام واپس لیے جا سکیں گے۔
Published: undefined
مدھیہ پردیش کے 29-بیتول (ایس سی) پارلیمانی حلقہ میں ملتوی ہونے والی ووٹنگ کا ایک الگ نوٹیفکیشن بھی کل جاری کیا جائے گا۔ بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار کی موت کی وجہ سے اس سیٹ کے لیے دوسرے مرحلے کے انتخابات کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔
تیسرے مرحلے میں جن سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہونی ہے ان میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، دادر اور ناگر حویلی اور دمن اور دیو، گوا، گجرات، جموں و کشمیر، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔ سات مرحلوں میں منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہو گی اور انتخابی عمل 6 جون تک مکمل ہو جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined