لوک سبھا انتخاب کو لے کر جاری سرگرمیوں کے درمیان کانگریس نے مختلف ریاستوں میں پارلیمانی سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کی تازہ فہرست جاری کر دی ہے۔ کانگریس کی اس تیسری فہرست میں اروناچل پردیش، گجرات، کرناٹک، مہاراشٹر، راجستھان، تلنگانہ، مغربی بنگال اور پڈوچیری کی مجموعی طور پر 57 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس نے جو فہرست جاری کی ہے اس کے مطابق اروناچل پردیش کی 2، گجرات کی 11، کرناٹک کی 17، مہاراشٹر کی 7، راجستھان کی 6، تلنگانہ کی 5، مغربی بنگال کی 8 اور پڈوچیری کی 1 سیٹ شامل ہے۔ پارٹی نے اروناچل پردیش ویسٹ سیٹ سے نابام تکی اور اروناچل پردیش ایسٹ سیٹ سے بوسی رام سیرم کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ پڈوچیری سیٹ سے ویتھی لنگم کو موقع دیا گیا ہے۔
Published: undefined
اگر کچھ اہم سیٹوں پر نظر ڈالیں تو کانگریس نے گجرات کی گاندھی نگر سیٹ سے امت شاہ کے سامنے سونل پٹیل کو ٹکٹ دیا ہے، جبکہ کرناٹک کی گلبرگہ سیٹ سے ملکارجن کھڑگے کے داماد رادھا کرشن کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ مغربی بنگال کی بہرام پور سیٹ سے ادھیر رنجن چودھری کو اور کولکاتا شمال سے پردیپ بھٹاچاریہ کو موقع دیا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس اس سے قبل امیدواروں کی دو فہرست جاری کر چکی ہے۔ پہلی فہرست میں 39 اور دوسری فہرست میں 43 امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب تیسری فہرست جاری ہونے کے بعد مجموعی طور پر 139 امیدواروں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔ نیچے دیکھیے کانگریس کی تیسری فہرست میں شامل سبھی سیٹ اور اس سے کھڑے ہونے والے امیدواروں کے نام...
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز