لوک سبھا انتخاب 2024 کی سرگرمیوں کے درمیان کانگریس نے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے۔ ہفتہ کے روز کانگریس نے 46 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں اتر پردیش کی 9 سیٹوں کے لیے بھی امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ سہارنپور سے عمران مسعود، امروہہ سے دانش علی، فتح پور سیکری سے رام ناتھ سکروار، کانپور سے آلوک مشرا، جھانسی سے پردیپ جین آدتیہ، بارابنکی سے تنوج پونیا، دیوریا سے اکھلیش پرتاپ سنگھ، بانسگاؤں سے سدن پرساد اور وارانسی سے اجئے رام کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
دیگر ریاستوں کی بات کی جائے تو مدھیہ پردیش کی 12 سیٹوں کے لیے، تمل ناڈو کی 7 سیٹوں کے لیے، مہاراشٹر کی 4 سیٹوں کے لیے، راجستھان کی 3 سیٹوں کے لیے، جموں و کشمیر-منی پور-اتراکھنڈ کی 2-2 سیٹوں کے لیے، اور آسام-انڈمان-چنڈی گڑھ-میزورم-مغربی بنگال کی 1-1 لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔
Published: undefined
جیسا کہ امید ظاہر کی جا رہی تھی مدھیہ پردیش میں دگوجئے سنگھ کو راج گڑھ لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ ملا ہے۔ کارتی چدمبرم کو کرناٹک کے شیوگنگا سیٹ سے اور منکم ٹیگور کو ورُدھونگر سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ قابل ذکر یہ ہے کہ راجستھان کی ناگور سیٹ کو آر ایل پی کے لیے چھوڑنے کا اعلان اس فہرست میں کیا گیا ہے۔ نیچے دیکھیے مکمل چوتھی فہرست...
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined