قومی خبریں

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس صدر کھڑگے کی شمال مشرقی ریاستوں کے سرکردہ لیڈران کے ساتھ اہم میٹنگ

کانگریس اعلیٰ کمان کی میٹنگ میں منی پور کے موجودہ حالات پر اظہارِ فکر کیا گیا اور کہا گیا کہ کانگریس پارٹی مکمل طور پر منی پور کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال،&nbsp;تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: آئندہ لوک سبھا انتخاب کی تیاریوں کو لے کر ہفتہ کے روز نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں کانگریس اعلیٰ کمان کے ساتھ شمال مشرقی ریاستوں میگھالیہ، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، تریپورہ اور سکم سے وابستہ لیڈران کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں کانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سمیت شمال مشرقی ریاستوں کے اہم لیڈران موجود رہے۔ میٹنگ میں کانگریس لیڈران نے خصوصی طور پر منی پور میں کشیدہ حالات پر اظہارِ فکر کیا۔

Published: undefined

میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کے سی وینوگوپال نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کی انتخابی تیاریوں کو لے کر ہوئی میٹنگ تقریباً چار گھنٹے چلی۔ اس میٹنگ میں میزورم کو چھوڑ کر سبھی شمال مشرقی ریاستوں کے لیڈران نے حصہ لیا۔ میزورم کے لیڈران میٹنگ میں موجود نہیں تھے کیونکہ میزورم کی میٹنگ گزشتہ 6 جولائی کو ہو چکی ہے۔ وینوگوپال نے یہ بھی جانکاری دی کہ کانگریس اعلیٰ کمان کی میٹنگ میں راہل گاندھی شریک نہیں ہو پائے کیونکہ انھیں تھوڑا بخار ہو گیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے میٹنگ سے متعلق مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کانگریس صدر نے شمال مشرقی ریاستوں کے لیڈروں کو کچھ واضح ہدایات دیے ہیں۔ مثلاً انھیں کس طرح انتخاب لڑنا ہے اور کیسے منصوبہ طریقہ سے اس کے لیے آگے بڑھنا ہے۔ پارٹی کو اعلیٰ سطح پر منظم کرنے سے متعلق مشورے بھی شمال مشرقی ریاستوں کے لیڈران کو دیے گئے۔

Published: undefined

میٹنگ میں منی پور کے حالات کا خصوصی تذکرہ ہوا۔ منی پور کے لیڈران نے اعلیٰ کمان کو موجودہ سنگین حالات سے بھی مطلع کیا۔ میٹنگ میں منی پور تشدد میں ہلاک ہونے والے بے قصور 150 لوگوں کے لیے اظہارِ افسوس کیا گیا اور کچھ دیر کی خاموشی اختیار کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ میٹنگ میں منی پور پر اتفاق رائے سے قرارداد بھی پاس ہوا اور میٹنگ مین موجود کانگریس لیڈران نے بحران کے اس وقت میں منی پور کا دورہ کرنے اور منی پور میں محبت و بھائی چارہ کا پیغام پھیلانے کے لیے راہل گاندھی کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

کے سی وینوگوپال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی حکومت کو منی پور میں امن و خیر سگالی قائم کرنے کے لیے سبھی ضروری اقدام کرنے چاہئیں۔ کانگریس پارٹی، خصوصاً شمال مشرق کی سبھی پردیش کانگریس کمیٹیاں منی پور کے لوگوں کی آواز اٹھانا جاری رکھے گی اور تشدد روکنے کے لیے جلد حل کا مطالبہ کرتی رہے گی۔

Published: undefined

منی پور تشدد معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کے سی وینوگوپال نے کہا کہ منی پور تشدد پر وزیر اعظم مودی خاموش کیوں ہیں؟ مودی حکومت نے خاص طور سے منی پور اور پورے شمال مشرق کے لوگوں کے تئیں اپنی ذمہ داری ترک کر دی ہے۔ 70 دن گزر چکے ہیں، لیکن اب بھی ہمارے وزیر اعظم خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ کون سی بات وزیر اعظم کو منی پور کے لیے امن کی اپیل کرنے سے روک رہی ہے۔ بی جے پی کو بتانا ہوگا کہ وزیر اعظم آخر خاموش کیوں ہیں، وہ امن کی اپیل کیوں نہیں کر رہے ہیں؟ اگر کوئی وجہ ہے، تو برائے کرم ملک کو سمجھائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined