لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس نے اپنی ایک نئی فہرست جاری کی ہے جس میں 7 امیدواروں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ 22 اپریل کو سامنے آئی اس فہرست میں بہار کی 5 لوک سبھا سیٹوں اور پنجاب کی 2 لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان امیدواروں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
کانگریس جنرل سکریٹری کے سی ویبنوگوپال کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کانگریس کی سنٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کی طرف سے ان سات ناموں کو طے کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں بہار کی مہاراج گنج سیٹ سے ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ کے بیٹے آکاش سنگھ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی چمپارن سے مدن موہن تیواری، مظفر پور سے اجئے نشاد، سمستی پور سے سنّی ہزاری اور سہسرام سے منوج کمار کو موقع دیا گیا ہے۔
Published: undefined
پنجاب کی جن 2 لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے، وہ سیٹیں ہیں ہوشیار پور اور فریدکوٹ۔ ہوشیار پور سے یامنی گومر کو اور فریدکوٹ سے امرجیت کور سہوکے کو ٹکٹ ملا ہے۔ اس سے قبل آج صبح کانگریس نے آندھرا پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے پیش نظر 38 امیدواروں پر مشتمل فہرست جاری کی تھی۔ آندھرا پردیش میں اسمبلی کی 175 نشستیں ہیں جہاں آئندہ 13 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز