نئی دہلی: کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے قومی دارالحکومت کے شاستری بھون میں منگل کو اچانک آگ لگنے کے واقعہ کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا اور کہا کہ اس طرح سے سرکاری فائلوں جلانے سے وہ بچنے والے نہیں ہیں۔
Published: 30 Apr 2019, 10:10 AM IST
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’مودی جی فائلیں جلانے سے آپ بچنے والے نہیں ہیں۔ آپ کے سلسلے میں فیصلہ کا دن آنے والا ہے‘‘۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شاستری بھون میں آج دن میں آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں کو سخت محنت کرنی پڑی۔
شاستری بھون میں مرکزی حکومت کے کان، انسانی وسائل کی ترقی، سماجی بہبود، خواتین و بہود اطفال اور کئی دیگر اہم وزارتوں کے دفاتر ہیں۔
Published: 30 Apr 2019, 10:10 AM IST
مدھیہ پردیش کے پنّا میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو زبردست طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ جو ملک کا ہزاروں کروڑ روپے لے کر بھاگ گئے انھیں پی ایم مودی بھائی بلاتے ہیں۔ کانگریس صدر نے کہا کہ مودی جی میہل چوکسی اور نیرو مودی کو بھائی کہہ کر بلاتے ہیں۔
کانگریس صدر نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ عوام ’مالک‘ ہوتی ہے۔ میں مودی جی کی طرح ’من کی بات‘ نہیں کروں گا، آپ کے من کی بات سننے کے لیے یہاں آیا ہوں۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ میں آپ کی بات سن کر کام کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ’نیائے‘ منصوبہ عوام کی آواز ہے۔ کسانوں اور عام لوگوں سے پوچھ کر ہم نے ’نیائے‘ منصوبہ کو تیار کیا ہے۔
Published: 30 Apr 2019, 10:10 AM IST
کانگریس لیڈر سشمتا دیو کی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس بھیجا ہے۔ یہ نوٹس پی ایم نریندر مودی اور امت شاہ کے تعلق سے ہے اور سشمتا دیو نے اپنی عرضی میں ان پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے اپنی عرضی میں سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ پی ایم مودی اور امت شاہ لگاتار اپنی تقریروں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں لیکن انتخابی کمیشن ان کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھا رہا ہے۔ اس تعلق سے انتخابی کمیشن کو نوٹس جاری کر سپریم کورٹ نے وضاحت طلب کی ہے۔
Published: 30 Apr 2019, 10:10 AM IST
بہار کے مظفر پور میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ ریلی سے خطاب کرنے کے بعد آر جے ڈی اور رابڑی دیوی نے پی ایم مودی کو زبردست طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کر کہا کہ ’’آج مودی مظفر پور میں تھے۔ مظفر پور شیلٹر ہوم واقعہ سب کو یاد ہوگا جہاں اقتدار کے سائے میں 34 نادان بچیوں کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ عصمت دری کرنے والے، نتیش اور مودی کے وزیر اور لیڈر تھے۔ لیکن ایک سال سے مودی نے اس گھناؤنے اور شرمسار کرنے والے واقعہ پر ایک بار بھی منھ کھول کر تنقید نہیں کی۔‘‘
Published: 30 Apr 2019, 10:10 AM IST
40 ترنمول کانگریس اراکین اسمبلی سے بی جے پی کے رابطہ والے پی ایم مودی کے بیان پر ترنمول کانگریس نے انتخابی کمیشن کو خط لکھا ہے۔ ترنمول کانگریس نے نریندر مودی پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے خط میں لکھا ہے کہ ’’ترنمول کانگریس اراکین اسمبلی بی جے پی میں چلے جائیں گے، یہ کہہ کر پی ایم مودی نے خرید و فروخت کے عمل کو فروغ دیا ہے۔ ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے انھوں نے یہ جھوٹا بیان دیا ہے۔‘‘
انتخابی کمیشن کے لکھے خط میں ترنمول کانگریس نے یہ بھی کہا ہے کہ ’’آپ سے گزارش کی جاتی ہے کہ پی ایم نریندر مودی سے ان کے بیان کے متعلق ثبوت مانگیں، اور اگر وہ ثبوت دینے میں ناکام رہتے ہیں تو مشتعل اور غیر جمہوری بیان دینے اور مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے لیے ان کی نامزدگی رد کی جانی چاہیے۔‘‘
Published: 30 Apr 2019, 10:10 AM IST
وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ لگاتار اپنی تقریروں میں پلوامہ، بالاکوٹ اور ہندوستانی فوج کا استعمال کر رہے ہیں اور اس تعلق سے اپوزیشن پارٹیوں نے کئی بار انتخابی کمیشن سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ آج الیکشن کمیشن اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا کی قیادت میں میٹنگ کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن میٹنگ میں اس سلسلے میں بھی غور کر رہی ہے کہ کیا کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔
Published: 30 Apr 2019, 10:10 AM IST
چوتھے مرحلے کی پولنگ ختم ہونے کے بعد اب پانچویں مرحلے کے لیے سبھی پارٹیاں زور و شور سے انتخابی مہم میں مصروف ہو گئی ہیں۔ 6 مئی کو مدھیہ پردیش کی 7 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ کانگریس صدر راہل گاندھی اس سلسلے میں آج مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔ اس دورہ کے دوران کانگریس صدر ٹیکم گڑھ، دموہ اور پنّا میں عوامی تقاریب سے خطاب کریں گے۔
Published: 30 Apr 2019, 10:10 AM IST
سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے ایک بار پھر اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ پی ایم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’وِکاس پوچھ رہا ہے: پردھان جی کا شرمناک تقریر سنی کیا؟ 125 کروڑ عوام کا بھروسہ گنوا کر اب وہ بنگال کے 40 اراکین اسمبلی مبینہ دل بدل کے غیر اخلاقی بھروسے تک محدود ہو گئے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’یہ وہ (پی ایم مودی) نہیں کالے دھن کی ذہنیت بول رہی ہے۔‘‘ آخر میں اکھلیش نے لکھا ہے کہ ’’اس عمل کے لیے ان پر 72 گھنٹے نہیں بلکہ 72 سال کی پابندی لگنی چاہیے۔‘‘
Published: 30 Apr 2019, 10:10 AM IST
وارانسی پارلیمانی حلقہ سے سماجوادی پارٹی امیدوار تیج بہادر یادو نے پی ایم نریندر مودی کے خلاف اپنا حملہ تیز کر دیا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ وارانسی میں پی ایم نریندر مودی کو شکست دیں گے اور ثابت کریں گے کہ اصلی چوکیدار کے سامنے نقلی چوکیدار نہیں ٹکنے والا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تیج بہادر نے کہا کہ ’’ہمارا ایشو جوان، کسان اور روزگار برائے نوجوان سے متعلق ہے۔ لوگ کو پہچاننا چاہیے کہ ملک کا اصلی چوکیدار کون ہے۔‘‘
Published: 30 Apr 2019, 10:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Apr 2019, 10:10 AM IST