قومی خبریں

لوک سبھا انتخابات: پانچویں مرحلے کی انتخابی تشہیر اختتام پذیر، 6 مئی کو ووٹنگ

انتخابی مہم کے آخری دن بی جے پی صدر امت شاہ، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، ایس پی صدر اکھلیش یادو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ریلیاں کر کے اپنی اپنی پارٹی کے امیدواروں کے لئے ووٹ مانگے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لوک سبھا انتخابات 2019 کے پانچویں مرحلہ کے لئے کی جا رہی انتخابی تشہیر آج (ہفتہ) شام کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس مرحلہ میں 6 مئی کو سات ریاستوں کی 51 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔

پانچویں مرحلہ میں رائے دہندگان اتر پردیش کی 14، بہار کی 5، جموں و کشمیر کی 2، جھارکھنڈ کی 4، مدھیہ پردیش کی سات، راجستھان کی 12 اور مغربی بنگال کی 7 لوک سبھا سیٹوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس مرحلہ میں کئی قدآور رہنماؤں کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

Published: 04 May 2019, 7:10 PM IST

یو پی میں 181 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے ووٹر

Published: 04 May 2019, 7:10 PM IST

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لئے اترپردیش کی 14 لوک سبھا سیٹوں کے لئے انتخابی مہم آج شام پانچ بجے اختتام پذیر ہوگئی۔ اس مرحلے کے لئے پیر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

کانگریس صدر اہل گاندھی، یو پی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی اور مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سمیت 181 امیداروں کے قسمت کے فیصلے پیر کو ای وی ایم میں قید ہوجائیں گے۔ انتخابی مہم کے آخری دن بی جے پی صدر امت شاہ۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، ایس پی صدر اکھلیش یادو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ریلیاں کر کے اپنی اپنی پارٹی کے امیدواروں کے لئے ووٹ مانگے۔

Published: 04 May 2019, 7:10 PM IST

اترپردیش میں پانچویں مرحلے کے تحت دھورہرا، سیتاپور، موہن لال گنج، لکھنؤ ، رائے بریلی، امیٹھی، باندہ، فتح پور، کوشامبی، بارہ بنکی(ریزرو)، ایودھیا(فیض آباد)، بہرائچ(ریزرو)، قیصر گنج اور گونڈہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان پارلیمانی حلقوں پر رائے دہندگان کی مجموعی تعداد 2.47 کروڑ ہے جن میں سے 1.32 کروڑ مرد اور 1.14 کروڑ خاتون ووٹرس اور 1321 تیسری جنس کے ووٹرس ہیں۔ پانچویں مرحلے میں تین لاکھ 39 ہزار 64 نوجواں ووٹر ہیں جو پہلی بار اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جبکہ 80 سال سے اوپر والے رائے دہندگان کی تعداد 484757 ہے۔

Published: 04 May 2019, 7:10 PM IST

گذشتہ انتخابات میں بی جے پی نے ان 14 پارلیمانی سیٹوں میں سے 12 پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ رائے بریلی سے سونیا گاندھی اور امیٹھی سے راہل گاندھی نے کامیابی کا پرچم لہرایا تھا۔ 2014 میں اس مرحلے کے تحت ہونے والی 14 پارلیمانی سیٹوں میں سے ایس پی۔ بی ایس پی کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی تھی۔

Published: 04 May 2019, 7:10 PM IST

مدھیہ پردیش: سات پارلیمانی حلقوں میں آج شام ختم جائیں گی انتخابی سرگرمیاں

Published: 04 May 2019, 7:10 PM IST

مدھیہ پردیش کے سات پارلیمانی حلقوں میں آج شام چھ بجے انتخابی مہم ختم ہونے کے ساتھ ہی انتخابی سرگرمیاں تھم جا ئیں گی۔ دموہ، ٹیکم گڑھ، کھجوراہو، ستنا، ہوشنگ آباد، ریوا اور بیتول پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم کے آخری دن سبھی سیاسی پارٹیاں اپنی پوری طاقت جھونک رہی ہیں۔ انتخابی مہم کی میعاد ختم ہونے کے بعد امیدوار صرف گھر گھر جاکر رابطہ کر سکیں گے۔ ان پارلیمانی حلقوں میں چھ مئی کو صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک پولنگ ہوگی۔

Published: 04 May 2019, 7:10 PM IST

اس مرحلہ میں ٹیکم گڑھ سے بی جے پی امیدوار کے طور پر مرکزی وزیر وریندر کمار (بی جے پی)، دموہ سے سابق مرکزی وزیر پرہلاد پٹیل (بی جے پی)، کھجوراہو سے بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری وی ڈی شرما اور ستنا میں موجودہ ممبر پارلیمنٹ گنیش سنگھ کی ساکھ داؤ پر لگی ہے۔ ریوا میں بی جے پی لیڈر جناردن مشرا سے مقابلہ کے لئے کانگریس نے سدھارتھ تیواری کو میدان میں اتارا ہے. وہ سابق اسمبلی اسپیکر آنجہانی سرینواس تیواری کے پوتے اور سینئر لیڈرآنجہانی سندرلال تیواری کے بیٹے ہیں۔

Published: 04 May 2019, 7:10 PM IST

کانگریس کی طرف سے خاص طور سے وزیر اعلی کمل ناتھ انتخابی مہم کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ قومی صدر راہل گاندھی اور نوجوت سنگھ سدھو نے بھی کانگریس امیدواروں کے حق میں ریلیاں کی ہیں۔ وہیں بی جے پی کی جانب سے ریاست میں مرکزی کمانڈ سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سنبھالے ہوئے ہیں۔ حالانکہ ان حلقوں میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ بھی انتخابی جلسے کرچکے ہیں. اس کے علاوہ مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اور بی جے پی کے نائب صدر پربھات جھا بھی انتخابی مہم میں فعال رہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: 04 May 2019, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 May 2019, 7:10 PM IST