ممبئی: شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بدھ کے روز لوک سبھا انتخابات جیتنے والے اپنی پارٹی کے امیدواروں سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج نے ظاہر کر دیا ہے کہ بی جے پی کو شکست دی جا سکتی ہے۔ یہ وہم ٹوٹ چکا ہے کہ وہ ناقابل تسخیر ہے۔
Published: undefined
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے انتخابی نتائج کے اعلان کے ایک دن بعد بدھ کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر شیوسینا (یو بی ٹی) کے فاتح امیدواروں راجہ بھاؤ پرکاش واجے (ناسک سیٹ) اور سنجے دینا پاٹل (ممبئی نارتھ ایسٹ سیٹ) سے ملاقات کی۔ اس دوران ٹھاکرے نے کہا، ’’انتخابات نے دکھایا ہے کہ بی جے پی کو شکست دی جا سکتی ہے۔ یہ وہم (کہ اسے شکست نہیں دی جا سکتی) ٹوٹ چکا ہے۔
Published: undefined
اس سے پہلے منگل کو ادھو ٹھاکرے نے ممبئی ساؤتھ سیٹ سے اپنی پارٹی کے جیتنے والے امیدوار اروند ساونت اور ممبئی ساؤتھ سینٹرل سیٹ سے جیتنے والے انیل دیسائی سے ملاقات کی تھی۔ شیو سینا (یو بی ٹی) نے لوک سبھا میں 9 سیٹیں جیتی ہیں۔ ممبئی سے باہر کے تمام نو منتخب پارٹی لیڈران کے بھی ٹھاکرے سے ملاقات کرنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے ہوئے انتخابات میں بی جے پی نے 240 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور اکثریت کے نشان سے کم رہ گئی۔ بی جے پی اپنے اتحادیوں کے ساتھ این ڈی اے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے لیکن انتخابات کے دوران 400 پار کا دعویٰ کرنے والی بی جے پی کو اگر اکثریت نہیں ملی تو اسے اس کی اخلاقی شکست قرار دیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined