ممبئی: لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی 242 سیٹوں تک محدود رہ گئی ہے اور این ڈی اے 300 کے اعداد و شمار تک بھی نہیں پہنچ پایا۔ کانگریس نے اس الیکشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور مہاراشٹر میں بھی ایسا ہی ہوا۔
Published: undefined
ممبئی نارتھ سینٹرل لوک سبھا سیٹ کی بات کریں تو بی جے پی کو یہاں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی اجمل قصاب کے معاملہ میں سرکاری وکیل اجول نکم کو بی جے پی نے ٹکٹ دیا تھا لیکن اجول نکم کانگریس کی امیدوار ورشا گائیکواڑ کے سامنے نہیں ٹھہر سکے۔
Published: undefined
ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کے اجول نکم آگے تھے۔ آخری راؤنڈ میں ورشا گائیکواڑ نے بی جے پی امیدوار اجول نکم کو 16514 ووٹوں سے شکست دی۔ ورشا گائیکواڑ کو کل 445545 ووٹ ملے۔ وہیں بی جے پی امیدوار اجول نکم کو کل 429031 ووٹ ملے۔ اس لوک سبھا حلقہ میں کل 6 اسمبلی سیٹیں ہیں جن میں ولے پارلے، کاندیوالی، کرلا، باندرہ ایسٹ، باندرہ ویسٹ اور کلینا شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز