قومی خبریں

لوک سبھا انتخاب: 5 اپریل کو جاری ہوگا کانگریس کا انتخابی منشور، 6 اپریل کو جئے پور-حیدر آباد میں عظیم الشان ریلی کا منصوبہ

کانگریس کا انتخابی منشور پارٹی کے ’پانچ نیائے‘ کو پیش نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے اور ہر ’نیائے‘ میں 5-5 گارنٹیوں کو شامل کیا گیا ہے، یعنی مجموعی طور پر کانگریس نے 25 وعدے کیے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی و دیگر پارٹی لیڈران</p></div>

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی و دیگر پارٹی لیڈران

 

کانگریس آئندہ جمعہ یعنی 5 اپریل کو دہلی واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنا ’ویژن ڈاکیومنٹ‘ یعنی انتخابی منشور جاری کرے گی۔ اس کے ٹھیک اگلے دن، یعنی 6 اپریل کو پارٹی جئے پور اور حیدر آباد میں عظیم الشان ریلیاں منعقد کرے گی جن میں کانگریس صدر کھڑگے، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سمیت پارٹی کے سرکردہ لیڈران شامل ہوں گے۔

Published: undefined

کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے پیر کے روز ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا جس میں انتخابی منشور کے اجرا اور ریلیوں سے متعلق جانکاری دی ہے۔ 6 اپریل کو جئے پور میں جو ریلی منعقد ہوگی، اس سے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیف سونیا گاندھی، پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی خطاب کریں گی۔ حیدر آباد میں بھی انتخابی منشور کے تعلق سے ریلی کا انعقاد ہوگا جہاں راہل گاندھی عوام سے مخاطب ہوں گے۔

Published: undefined

وینوگوپال نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ملک بھر کے لوگوں کے ساتھ وسیع تبادلہ خیال کے بعد کانگریس 5 اپریل کو اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں اپنا ویژن ڈاکیومنٹ- انتخابی منشور جاری کرے گی۔ اس کے بعد ہم 6 اپریل کو جئے پور اور حیدر آباد میں دو عظیم الشان ریلیاں منعقد کریں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ہماری توجہ ہمیشہ ملک کو ایک فلاح اور ترقیاتی نظریہ دینے پر رہا ہے اور اس انتخاب میں بھی اسے لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے پہلے ہی یہ ظاہر کر دیا ہے کہ اس کا انتخابی منشور پارٹی کے ’پانچ نیائے‘ کو پیش نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے اور ہر ’نیائے‘ میں 5-5 گارنٹیوں کو شامل کیا گیا ہے، یعنی مجموعی طور پر کانگریس نے 25 وعدے کیے ہیں۔ جن ’پانچ نیائے‘ کا کانگریس نے اعلان کیا ہے وہ ہیں ’حصہ داری نیائے‘، ’کسان نیائے‘، ’ناری نیائے‘، ’شرمک نیائے‘ اور ’یوا نیائے‘۔ ان سبھی میں 5-5 وعدے شامل کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined