قومی خبریں

عام انتخابات LIVE: پرینکا گاندھی نے شیلا دیکشت کے لیے دہلی میں کیا شاندار روڈ شو

انتخابی کمیشن کے ذریعہ وارانسی پارلیمانی حلقہ سے تیج بہادر کی نامزدگی رَد کیے جانے کے بعد کافی ہنگامہ برپا ہوا تھا اور کئی اپوزیشن پارٹی لیڈروں نے اسے نامناسب کہا تھا۔

تصویر ویپن/قومی آواز
تصویر ویپن/قومی آواز 

دہلی:پرینکا-شیلا کے روڈ شو میں نظر آئی لوگوں کی زبردست بھیڑ

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج کانگریس کی نارتھ ایسٹ دہلی امیدوار شیلا دیکشت کے لیے زبردست روڈ شو کیا۔ برہمپوری علاقے سے جب گاڑی پر سوار پرینکا گاندھی اور شیلا دیکشت گزر رہی تھیں تو لوگوں کا ایک ہجوم انھیں دیکھنے کے لیے سڑکوں پر موجود تھا۔ بھیڑ کو دیکھ کر دہلی میں کانگریس کی امیدیں مزید بڑھ گئی ہیں اور عام آدمی پارٹی و بی جے پی کے لیے اس روڈ شو سے دھڑکنیں تیز ہو گئی ہیں۔ اگر یہ بھیڑ ووٹ میں تبدیل ہوتی ہے تو کہا جا سکتا ہے کہ کانگریس دہلی میں بی جے پی کو زبردست ٹکر دینے جا رہی ہے۔

Published: 08 May 2019, 12:10 PM IST

وزیر اعظم ایڈورٹائزنگ کے ہیرو ہیں اور ڈیولپمنٹ کے ویلن: کانگریس

کانگریس لیڈر جے ویر شیرگل نے مودی حکومت کو پرزور طریقے سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’پی ایم مودی اصل ایشوز سے عوام کی توجہ بھٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن عوام کے دربار میں مودی جی کا جھوٹ بے نقاب ہو چکا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ دیکھا جائے تو پی ایم مودی ایڈورٹائزنگ کے ’ہیرو‘ ہیں لیکن ڈیولپمنٹ کے معاملے میں وہ ’ویلن‘ ثابت ہوئے ہیں۔

Published: 08 May 2019, 12:10 PM IST

مودی کا وقت ختم ہو چکا، اب لوگ ’نیائے‘ کے حق میں کھڑے ہوئے: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’پورے ملک میں صرف نوجوان لوگ ہی نہیں بلکہ بزرگ بھی بڑی تعداد میں ’نیائے‘ کے حق میں ووٹنگ کر رہے ہیں۔ پرانے اور زیادہ تجربہ کار ووٹروں نے بھی سمجھ لیا ہے کہ یہ سوچ کتنی طاقتور ہے۔‘‘ راہل گاندھی مزید لکھتے ہیں کہ ’’مودی جی، آپ کا وقت ختم ہوا، اب تبدیلی کا وقت آ گیا ہے۔‘‘

Published: 08 May 2019, 12:10 PM IST

تیج بہادر کی عرضی پر انتخابی کمیشن دوبارہ غور کرے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے تیج بہادر کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی کمیشن اس معاملہ پر دوبارہ غور کرے۔ عدالت نے انتخابی کمیشن کو اس کے لیے 9 مئی تک کا وقت دیا ہے۔ حالانکہ عدالت نے انتخابی کمیشن کو اس سلسلے میں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا ہے۔ دراصل تیج بہادر نے عرضی میں مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی کمیشن کے ذریعہ ان پر انتخاب لڑنے کی جو پابندی لگائی گئی ہے، وہ ہٹ جائے۔ ضروری دستاویز وقت پر جمع نہیں کرنے کے سبب انتخابی کمیشن نے تیج بہادر کی نامزدگی رَد کر دی تھی جو کہ وارانسی میں نریندر مودی کے خلاف سماجوادی پارٹی کی طرف سے امیدوار تھے۔ انتخابی کمیشن کے ذریعہ تیج بہادر کی نامزدگی رَد کیے جانے کے بعد کافی ہنگامہ برپا ہوا تھا اور کئی اپوزیشن پارٹی لیڈروں نے اسے نامناسب کہا تھا۔

Published: 08 May 2019, 12:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 May 2019, 12:10 PM IST