قومی خبریں

عام انتخابات 2019: کانگریس نے کیرتی آزاد کو دھنباد سے دیا ٹکٹ

کانگریس کی مرکزی انتخابی کمیٹی کے انچارج مکل واسنک نے ہفتے کے روز اس کے ساتھ ہی چار مزید لوک سبھا سیٹوں کے لیے پارٹی کے امیدواروں کی فہرست جاری کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دھنباد سے کیرتی آزاد اور کھونٹی سے کالی چرن منڈا ہوں گے کانگریس امیدوار

کانگریس نے جھارکھنڈ کی دو پارلیمانی سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے والے کیرتی آزاد کو دھنباد سے اور کالی چرن منڈا کو کھونٹی سے انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔

Published: 08 Apr 2019, 10:10 AM IST

غازی آباد: جنرل وی کے سنگھ کو عوام نے کالا جھنڈا دکھایا

بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر وی کے سنگھ کو غازی آباد میں کالا جھنڈا دکھائے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہں۔ بتایا جا رہا ہے کہ غازی آباد کے منڈولا گاوں میں لوگوں نے انھیں کالے جھنڈے دکھائے جس کے بعد بی جے پی حامیوں اور عام لوگوں میں تصادم ہو گیا۔ قابل غور ہے کہ وی کے سنگھ غازی آباد لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔

Published: 08 Apr 2019, 10:10 AM IST

جملوں کا پٹارہ ہے بی جے پی کا انتخابی منشور: سی پی ایم

نئی دہلی: مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی ایم) نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے انتخابی منشور کو جملوں کا پٹارہ قرار دیا۔ پارٹی کے سکریٹری جنرل سیتا رام یچوری نے وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں پارٹی صدر امت شاہ اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ذریعہ جمعرات کو جاری کردہ انتخابی منشور پر ان خیالات کااظہارکیا۔

مسٹر یچوری نے کہا کہ سی پی ایم نے گزشتہ لوک سبھا ا نتخابات میں بھی اسی طرح کے بڑے بڑے وعدے کئے تھے۔۔ ان پانچ برسوں میں ان وعدوں کا کیا ہوا۔ کیا 10 کروڑ لوگو ں کو نوکری ملی؟ آج ملک میں بےروزگاری گزشتہ پچاس برسوں میں سب سے زیادہ ہے، نوٹ بندی سے ملک کی معیشت اور کمزور ہوئی، لوگ بے روزگارہوئے، جی ایس ٹی سے کروڑوں لوگ پریشان ہوئے اور اب ریاستی آمدنی کم ہوگئی ہے۔

Published: 08 Apr 2019, 10:10 AM IST

بی جے پی کا انتخابی منشور محض عوام کو ورغلانے کی کوشش: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی نے بی جے پی کے انتخابی منشور کو دھوکہ قرار دیا ہے۔ پارٹی سربراہ مایاوتی کا کہنا ہے کہ یہ منشور محض عوام کو ورغلانے کی کوشش ہے، لیکن عوام سمجھدار ہیں اور وہ بے وقوف بننے والے نہیں۔ بی ایس پی نے اس تعلق سے ایک پریس ریلیز جاری کیا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ ’’بی جے پی نے جس لاپروائی، غیر جمہوری و غیر ذمہ دارانہ طریقے سے ورغلانے اور جھوٹ پر مبنی لبھانے والا وعدہ گزشتہ لوک سبھا انتخاب میں کر کے ملک کے لوگوں کو بے وقوف بنانے اور گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی، ٹھیک اسی طرح سے ایک بار پھر انتخابی منشور وغیرہ کے ذریعہ ایک بار پھر عوام کو ورغلانے کی کوشش اس انتخاب میں یہ پارٹی کر رہی ہے، لیکن کاٹھ کی ہانڈی بار-بار نہیں چڑھتی ہے۔‘‘

Published: 08 Apr 2019, 10:10 AM IST

کانگریس حکومت بنی تو سبھی سرکاری امتحانات کی فیس ہوگی معاف: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے اسٹوڈنٹس اور بے روزگاروں کے لیے ایک بہت بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ انھوں نے اعلان کیا ہے کہ مرکز میں کانگریس کی حکومت آئی تو سبھی سرکاری امتحانات اور سرکاری عہدوں کے لیے دیے جانے والے امتحانات کی فیس معاف ہو جائے گی۔

Published: 08 Apr 2019, 10:10 AM IST

مغربی اترپردیش: خراب موسم کی وجہ سے راہل۔پرینکا کی ریلیاں منسوخ

سہارنپور: مغربی اترپردیش میں کانگریس کی تینوں ریلیاں کو خراب موسم کے سبب منسوخ کرنی پڑیں، جس سے پیر کو کانگریس صدر راہل گاندھی، ان کی بہن پرینکا گاندھی اور جیوترادتیہ سندھیا مشترکہ طور پر خطاب کرنے والے تھے۔

اطلاعات کے مطابق کانگریس کے تینوں سینئر لیڈروں کی مشترکہ ریلی کیرانہ کے شاملی، بجنور اور سہارنپور میں متوقع تھیں لیکن اس خطہ میں خراب موسم اور تیز ہواؤں کی وجہ سے تینوں ریلیوں کو منسوخ کردیا گیا۔

سہارنپور میں ریلی کے منسوخ ہونے کی اطلاع سہارنپور کے کانگریس امیدوار عمران مسعود نے دی جبکہ ریلی کے میدان میں کانگریس حامیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ کل یعنی 09 اپریل پہلے مرحلے کے لئے انتخابی مہم کا آخری دن ہے اور اسی کے پیش نظر آج ان کانگریس لیڈروں کی ریلیاں تھیں لیکن موسم ریلیوں کے راستے میں حائل ہوگیا۔

Published: 08 Apr 2019, 10:10 AM IST

بی جے پی کے منشور میں صرف ایک شخص کے ’من کی بات‘: کانگریس

لوک سبھا انتخابات 2019 کے لیے بی جے پی نے اپنا منشور جاری کر دیا ہے، بی جے پی کے منشور پر کانگریس نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے، کانگریس پارٹی نے ٹوئٹ کر کہا، ’’منشور کی تصویر بتاتی ہے کہ ہمارے لئے ملک کے لوگ اہم ہیں اور ان کے لئے اپنا چہرہ، ہمارے منشور میں ملک کے کروڑوں لوگوں کے خیالات کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ بی جے پی کے منشور میں صرف ایک شخص کے 'من کی بات'، اب ملک اپنے ’من کا فیصلہ‘ سنائے گا‘‘۔

Published: 08 Apr 2019, 10:10 AM IST

لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے بی جے پی نے جاری کیا اپنا منشور

’سنکلپ پتر‘ کے نام سے بی جے پی کا منشور جاری کرتے ہوئے پارٹی صدر امت شاہ نے کہا کہ 2014 میں ہم نے ملک کے سامنے 5 سال کا ویژن رکھا تھا، جس پر ملک کے عوام نے یقین رکھتے ہوئے ہمیں اکثریت دیی تھی۔

Published: 08 Apr 2019, 10:10 AM IST

کانگریس امیدوار پریہ دت نے داخل کیے کاغذات نامزدگی

ممبئی میں کانگریس رہنما پریہ دت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا، انہوں نے اپنے بھائی سنجے دت کے ساتھ باندرا کلیکٹریٹ آفس پہنچیں اور اپنی امیدواری کے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ ان کے ساتھ ان کے بہت سارے حامی بھی موجود تھے، کانگریس پارٹی نے پریہ دت کو ممبئی شمال مغرب سے امیدوار بنایا ہے۔

Published: 08 Apr 2019, 10:10 AM IST

آج اتر پردیش میں راہل گاندھی کی تین ریلیاں

کانگریس صدر راہل گاندھی آج اتر پردیش کے دورے پر ہیں، راہل گاندھی آج تین عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے، ان کی پہلی ریلی سہارنپور میں ہو گی جہاں عمران مسعود کے حق میں ووٹ مانگیں گے، دوسری شاملی اور پھر تیسری بجنور میں ہوگی۔

Published: 08 Apr 2019, 10:10 AM IST

راشٹریہ جنتا دل کا انتخابی منشور جاری، کانگریس کے’ نیائے‘ کی حمایت

لوک سبھا انتخابات کے لئے راشٹریہ جنتا دل نے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ اپنے منشور میں جہاں آ ر جے ڈی نے پرائیویٹ کمپنیوں میں ریزرویش دینے کا وعدہ کیا ہے وہیں اس کا بھی وعدہ کیا ہے کہ اقتدار میں آنے پر وہ ذات کی بنیاد پر مردم شماری کرائیں گے۔ انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ وہ کانگریس کے ’نیائے‘ منصوبہ کی حمایت کرتے ہیں۔

Published: 08 Apr 2019, 10:10 AM IST

کانگریس کا پٹنہ صاحب سے شتروگھن سنہا کوٹکٹ

نئی دہلی: کانگریس نے بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے والے اداکار شتروگھن سنہا کو بہار کے پٹنہ صاحب سے امیدار بنایا ہے۔

کانگریس کی مرکزی انتخابی کمیٹی کے انچارج مکل واسنک نے ہفتے کے روز اس کے ساتھ ہی چار مزید لوک سبھا سیٹوں کے لیے پارٹی کے امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ انھیں شامل کرکے پارٹی اب تک لوک سبھا الیکشن کے لیے اپنے 377 امیدواروں کے نام کا اعلان کر چکی ہے۔


پارٹی نے شتروگھن سنہا کو پٹنہ صاحب لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کا امیدوار بنایاہے۔ سنہا مسلسل تیسری بار اس سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہ دو بار بی جے پی کے ٹکٹ پر اس سیٹ سے فتحیا ب رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی کانگریس نے ہماچل پردیش کے حمیرپور سے قدآور رہنما رام لال ٹھاکر کو امیدوار بنایا ہے۔ پارٹی نے پنجاب کی تین لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کی فہرست تیار کی ہے جن میں سے جسویر سنگھ گل کو کھدور صاحب، ڈاکٹر امر سنگھ کو فتح پور (محفوظ) اور محمد صادق کو فرید کوٹ (محفوظ) سے امیدوار بنایا ہے۔

Published: 08 Apr 2019, 10:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Apr 2019, 10:10 AM IST