پنجاب کے لدھیانہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’نوٹ بندی معاشی پاگل پن تھا۔ نوٹ بندی سے چھوٹے تاجروں کو کافی نقصان پہنچا۔ لدھیانہ چھوٹی صنعتوں کا سنٹر ہے۔ یہاں کے چھوٹے تاجروں کو نوٹ بندی سے کافی نقصان ہوا۔‘‘
کانگریس صدر نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’نریندر مودی چاہتے ہیں کہ چھوٹے تاجر مر جائیں اور بڑے صنعت کار زندہ رہیں۔ پی ایم مودی کے ذریعہ نافذ نوٹ بندی کا یہی مقصد تھا۔ پی ایم مودی نے پانچ سالوں تک عوام سے ناانصافی کی۔ اب ہم ’نیائے‘ سے لوگوں کے ساتھ انصاف کریں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’نیائے منصوبہ کے تحت ہم ملک کے 20 فیصد سب سے غریب لوگوں کو ان کے اکاؤنٹ میں 72 ہزار روپے سالانہ ڈالیں گے۔‘‘
Published: 15 May 2019, 9:10 AM IST
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی فوٹو شاپ سے بگاڑی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں جیل بھیج دی گئی بی جے پی یوتھ وِنگ کی کنوینر پرینکا شرما جیل سے چھوٹ گئی ہیں۔ سپریم کورٹ نے منگل کو پرینکا شرما کو ضمانت پر آزاد کرنے کا حکم دیا تھا۔ جیل سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ ’’میری ضمانت کے لیے عدالت سے کل ہی منظوری مل گئی تھی، لیکن اس کے باوجود مجھے آزاد کرنے میں 18 گھنٹے کی تاخیر کی گئی۔ مجھے میری فیملی اور میرے وکیل سے نہیں ملنے دیا گیا۔ مجھ سے زبردستی معافی نامہ پر دستخط کرائے گئے۔‘‘ پرینکا شرما نے مزید کہا کہ ’’میں اس کیس کو لڑوں گی اور میں نے ایسا کچھ نہیں کیا ہے، جس کے لیے مجھے معافی مانگنی پڑے۔ اس لیے میں معافی نہیں مانگوں گی۔‘‘
Published: 15 May 2019, 9:10 AM IST
مغربی بنگال کے ہاوڑا میں ریلی رَد ہونے کے باوجود اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وہاں جانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹ کر کہا کہ آج میں آ رہا ہوں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اب گزارش نہیں جنگ ہوگی۔ یوگی نے ’جے شری رام‘ لکھنے کے ساتھ ٹوئٹ شروع کیا اور لکھا کہ وہ بنگال کے لوگوں کے درمیان پہنچ رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال کے ہاوڑا میں 15 مئی یعنی آج وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو پہنچنا تھا۔ یہاں ان کی بیہالہ علاقے میں جیمس لاگ سارانی میں ایک ریلی مجوزہ تھی، لیکن مقامی انتظامیہ نے ریلی کی جو اجازت دی تھی وہ منگل کے روز واپس لے لی گئی۔ ریلی کی اجازت نہ ملنے کے بعد بھی یوگی آدتیہ ناتھ نے بنگال جانے کا اعلان کر دیا تھا جس سے ریاست کے ماحول میں کشیدگی دیکھنے کو مل رہی تھی۔ اس درمیان بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ اسٹیج بنانے والے مزدوروں کو پیٹا گیا اور اب اسٹیج نہیں بن سکتا اس لیے ریلی رد کر دی گئی۔ بہر حال، اب ایک بار پھر یوگی آدتیہ ناتھ نے بنگال پہنچنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
Published: 15 May 2019, 9:10 AM IST
کولکاتا میں روڈ شو کے دوران تشدد کے معاملے میں بی جے پی صدر امت شاہ کے خلاف کولکاتا پولس نے دو ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اس درمیان خبریں یہ بھی موصول ہو رہی ہیں کہ تیجندر پال سنگھ بگّا سمیت بی جے پی کے کئی لیڈر کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے۔ یہ الزام بی جے پی لیڈر امت مالویہ نے عائد کیا ہے۔ دوسری طرف کولکاتا تشدد کے لیے بی جے پی نے ترنمول کانگریس کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔ بی جے پی اس سلسلے میں آج جنتر منتر پر احتجاجی مارچ نکالے گی۔
Published: 15 May 2019, 9:10 AM IST
کولکاتا میں بدھ کی شام ہوئے تشدد کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں صاف نظر آ رہا ہے کہ بی جے پی کا پرچم اٹھائے بھگوا بریگیڈ کس طرح توڑ پھوڑ مچا رہی ہے اور پتھراؤ کر رہی ہے۔ مغربی بنگال میں پولنگ کے دوران تشدد کے واقعات تو ہوئے ہی، بی جے پی اور ترنمول کانگریس کارکنان پولنگ کے بعد بھی ایک دوسرے کے خلاف تشدد برپا کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ بی جے پی کارکنان نے تو اپنی سبھی حدیں پار کر کرھی ہیں۔
Published: 15 May 2019, 9:10 AM IST
ہریانہ کے جھجر میں ایک شخص نے اس وقت اپنے چچا زاد بھائی کو گولی مار دی جب اسے پتہ چلا کہ اس کے چچازاد بھائی نے کانگریس کو ووٹ دیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ ملزم بی جے پی حامی ہے۔ پولس نے کیس درج کر کے معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔
Published: 15 May 2019, 9:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 May 2019, 9:10 AM IST
تصویر سوشل میڈیا