نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کو پارٹی کی سینئر لیڈر اور سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار اور محترمہ رنجیتا رنجن کو آئندہ لوک سبھا انتخاب میں امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی نیلم دیوی بھی اس بار کانگریس کی ٹکٹ پر انتخابی میدان میں اتر رہی ہیں۔ کانگریس کی سینٹرل الیکشن کمیٹی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری مکل واسنک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بہار سے سات، اڈیشہ سے ایک اور اتر پردیش سے ایک امیدوار کا اعلان کیا گیا جس میں مہاراج گنج کے امیدوار کو بدلا گیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس کی جاری کردہ 14ویں فہرست کے مطابق میرا کمار کو کو سہسرام ( محفوظ) لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ ملا ہے جب کہ رنجیتا رنجن کو سپول سے ٹکٹ دے کر ایک بار پھر ان پر بھروسہ ظاہر کیا گیا ہے۔ نیلم دیوی کو مونگیر پارلیمانی حلقہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ قابل غور ہے کہ نیلم دیوی بہار کے رکن اسمبلی اور زور آور لیڈر اننت سنگھ کی بیوی ہیں۔ اس سے پہلے جمعہ کی صبح کانگریس نے ممبئی ( شمال) لوک سبھا سیٹ سے اداکارہ ارمیلا ماتونڈكر کو امیدوار بنایا ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لئے اب تک 305 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined