ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ اس وقت ملک میں لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ چل رہا ہے جو کہ 31 مئی تک جاری رہے گا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں کئی جگہ پر نرمی ضرور ہے، لیکن کچھ مقامات پر حکومت نے سختی کر رکھی ہے۔ اس درمیان لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق دہلی-گروگرام بارڈر پر لوگوں اور پولس کے درمیان ٹکراؤ ہو گیا۔
Published: undefined
دراصل بدھ کی صبح دہلی سے گروگرام جا رہے لوگوں کو پولس نے روکا تو لوگوں نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بدھ کو کچھ لوگ دہلی سے گڑگاؤں جا رہے تھے۔ اس دوران پولس نے ان لوگوں کو انٹری نہیں دی جس سے ناراض لوگوں نے پولس پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ جہاں سے یہ لوگ جا رہے تھے، وہ راستہ گڑگاؤں کے سیکٹر 21 میں نکلتا ہے۔ پتھراؤ کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں لوگ پولس کو گالیاں دیتے ہوئے سنائی پڑ رہے ہیں۔ واقعہ دہلی-ہریانہ بارڈر کے پالم وِہار علاقے کا ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ آج صبح دہلی-نوئیڈا بارڈر پر بھی کثیر تعداد میں ٹریفک دیکھا گیا اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ دراصل لاک ڈاؤن کی وجہ سے دہلی اور ہریانہ کی سرحدیں ہنوز سیل ہیں۔ حالانکہ اب لاک ڈاؤن میں کئی طرح کی چھوٹ دے دی گئی ہے اور دہلی سمیت زیادہ تر مقامات پر دفتر بھی کھل گئے ہیں، لیکن کئی جگہ پر اب بھی لوگوں کو پولس آنے جانے نہیں دے رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز