قومی خبریں

کورونا وائرس کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کوئی حل نہیں: راجیش ٹوپے

راجیش ٹوپے نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ غیر ضروری بھیڑ سے بچنے، ماسک کا استعمال کرنے اور ہاتھوں کو دھو کر صاف رکھنے سے کورونا وائرس کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

راجیش ٹوپے، تصویر آئی اے این ایس
راجیش ٹوپے، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے بڑھتے کیسز کو روکنے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنا کوئی حل نہیں ہے، حالانکہ کچھ سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ راجیش ٹوپے نے گزشتہ روز شام کو عوام سے کووِڈ-19 کی ہدایات پرعمل درآمد پر کورونا کے بڑھتے کیسز کو روکنے میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔

راجیش ٹوپے نے کہا کہ فی الحال 85 فیصد متاثرہ مریضوں میں وائرس کی علامت نہیں ہیں، لہٰذا زیادہ تر لوگوں کو اپنے گھروں میں آئیسولیشن میں رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔ فی الحال ریاستی اسپتالوں میں بیڈ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ راجیش ٹوپے نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ غیر ضروری بھیڑ سے بچنے، ماسک کا استعمال کرنے اور ہاتھوں کو دھو کر صاف رکھنے سے کورونا وائرس کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

غور طلب ہے کہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4332 بڑھنے سے ان کی تعداد بڑھ کر 131812 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 10671 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2144743 لاکھ پہنچ گئی ہے، جبکہ مزید 48 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار بڑھ کر 52909 ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined