نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں کورونا انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی مدت میں 3 مئی تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ دلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج ایک مزید ایک ہفتے لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دلی میں میں کورونا قہر جاری ہے اس لئے لاک ڈاؤن کو آئندہ پیر کی صبح 5 بجے تک کے لئے بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن آخری ہتھیار ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہم نے دیکھا کہ پازیٹیو ریٹ تقریباً 36-37 فیصد تک پہنچ گیا۔ دلی میں انفیکشن کی اتنی شرح آج تک نہیں دیکھی گئی۔ گزشتہ ایک دو دن سے انفیکشن کی شرح کم ہوئی ہے اور آج 30 فیصد کے نیچے آئی ہے۔
کیجریوال نے کہا کہ انہوں نے ایک پورٹل شروع کیا ہے جو آکسیجن کی سپلائی کے بہتر بندوبست کے لئے آکسیجن مینوفیکچروں، سپلائرس اور اسپتالوں کے ذریعہ ہر دو گھنٹے میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ مرکز اور ریاست کی ٹیمیں ایک ساتھ کام کررہی ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ 19 اپریل کو چھ دنوں ک لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جو پیر کی صبح پانچ بجے تھا جارہ رہنا تھا۔ لیکن اب انفیکشن کا سلسلہ منقطع کرنے کے لئے لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں افرا تفری کا ماحول ختم ہوجائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز