پٹنہ: بہار میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں مسلسل کمی کے پیش نظر ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن ختم کرتے ہوئے شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں منگل کے روز لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ ختم ہونے کے بعد کرائسس منیجمنٹ کے اجلاس کے بعد وزیر اعلی نتیش کمار نے ان رعایتوں کا اعلان کیا۔
Published: undefined
وزیراعلی نتیش کمار نے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کے فوراً بعد خود سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرکے لاک ڈاؤن ختم کئے جانے کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ’’لاک ڈاؤن سے کورونا انفیکشن میں کمی آئی ہے۔ اس لئے لاک ڈاؤن ختم کرتے ہوئے 7 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا نائٹ کرفیو جاری رہے گا۔ 50 فیصد حاضری کے ساتھ سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔ دکانیں کھلنے کا وقت صبح 5 بجے سے شام تک رہے گا۔‘‘
Published: undefined
نتیش کمار نے آگے ٹوئٹ کرکے کہا کہ تدریسی کام آن لائن کئے جاسکیں گے۔ پرائیویٹ گاڑیاں چلنے کی اجازت رہے گی۔ یہ انتظام اگلے ہفتے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ابھی بھی بھیڑ سے بچنے کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ کورونا کے انفیکشن کے پیش نظر بہار حکومت نے 5 مئی سے لاک ڈاؤن کا اطلاق کیا تھا۔ پہلی مرتبہ لاک ڈاؤن کی مدت میں 15 دنوں کی توسیع کی گئی تھی۔ پہلی مرتبہ نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کی مدت 15 مئی تک تھی، جسے بڑھا کر 25 مئی کر دیا گیا ۔ اس کے بعد سی ایم جی کے اجلاس کے بعد لاک ڈاؤن کی مدت یکم جون تک بڑھا دی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز