وارانسی کے تھانے رام پور گاؤں میں ہفتہ کی شام مودی کٹ (امدادی اشیاء) پر دو فریقوں کے مابین جھگڑا ہو گیا جس کے بعد مسہر برادری کے افراد مشتعل ہو گئے۔ الزام ہے کہ اس نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ اس حملے میں پھولپور کے انسپکٹر سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق ہجوم نے پولیس کی ٹیئر گیس گن اور ایک موبائل چھین لیا۔ پولیس کی ایک موٹرسائیکل بھی تباہ کر دی گئی۔ بعدازاں موقع پر پہنچنے والی پولیس نے تھانہ گاؤں میں زبردست ہنگامہ کیا اور کئی مسہروں کے ٹھکانے نذر آتش کر دئے گئے۔
Published: undefined
موقع پر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور پورے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔ واقعات کے مطابق، تھانہ علاقہ کے تھانے رامپور گاؤں میں ہفتے کی شام تقریباً ساڑھے سات بجے مودی کٹ (امدادی اشیاء) پر دونوں فریقوں کے درمیان شدید تنازعہ ہوا۔ اس میں ایک طرف گاؤں کے دبنگ لوگ تھے اور دوسری طرف مسہر برادری۔ بتایا جارہا ہے کہ تنازعہ کی اصل وجہ مسہروں کو ’مودی کٹ‘ نہ دینا جانا تھا۔ مسہر برادری کے لوگوں نے کہا کہ وہ بھی بی جے پی کے حامی ہیں، لہذا انہیں بھی مودی کٹ کا غلہ دیا جانا چاہئے۔
Published: undefined
اس واقعہ کو آئندہ پردھانی کے انتخاب سے بھی منسلک کیا جا رہا ہے۔ اس گاؤں میں مسہروں کی دو بستیاں ہیں اور تنازعہ کے وقت دونوں بستیوں کے لوگ متحد ہو گئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) مارٹند پرتاپ سنگھ سمیت تمام پولیس افسران اور کئی تھانوں کی پولیس ملزمان کو پکڑنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ایس پی نے اس تنازعہ کو ذاتیاتی جھگڑا قرار دیا لیکن وہ یہ نہیں بتا پائے کہ تنازعہ شروع کس وجہ سے ہوا، انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تفتیش کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined