کورونا وائرس سے خطرے کے پیش نظر قومی راجدھانی دہلی میں لاک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے ۔اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر ملک بھر میں ایک دن کے لئے جنتا کرفیو نافذ رہا اور اس دوران تمام سڑکیں خالی نظر آئیں جبکہ دکانیں، اور دیگر کاروبای ادارے پوری طرح بند رہے۔ جنتا کرفیو کے دوران دہلی میٹرو کی خدمات 31 مارچ تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ شام 6 بجے کے بعد اروند کیجریوال نے دہلی کے ایل جی انل بیجل کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد دہلی میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیاتھا۔
Published: undefined
لاک ڈاؤن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گا اور صرف 25 فیصد ڈی ٹی سی بسیں چلیں گی، یہ بسیں بھی ضروری خدمات انجام دینے والے افراد کے لئے ہی چلائی جائیں گی۔اس دوران ریاست کی تمام عبادت گاہیں بند رہیں گی۔دہلی کی دکانیں اور بازار سب بند رہیں گے۔ دہلی کی سرحدیں سیل رہیں گی، تاہم دوسری ریاستوں سے کھانا اور سبزی لانے والی گاڑیوں کو دہلی آنے کی اجازت رہے گی۔ اس کے علاوہ تمام پروازیں معطل رہیں گی لیکن اسپتال اور محکمہ بجلی کے دفاتر کھلے رہیں گے۔
Published: undefined
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ’’کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ یہ انفیکشن تیسرے مرحلے تک پہنچ جائے اور اموات کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے اور ہم خود کو کبھی معاف نہ کر پائیں۔
Published: undefined
لاک ڈاؤن کا مطلب ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ خدمات بند رہے گی۔ یہ پابندی نجی بسوں، ٹیکسی، رکشہ اور ای رکشہ سب پر عائد رہے گی۔ لاک ڈاؤن کے دوران دہلی کی دکانیں، بازار، دفاتر، گودام، ہفتہ وار بازار اور دیگر تمام ادارے بند رہیں گے۔ اس دوران دہلی میں ہر طرح کا تعمیراتی کام بھی بند رہے گا۔ اس کے علاوہ نجی دفاتر بھی بند رہیں گے۔
Published: undefined
Published: undefined
ریستوراں سے ٹیک ا وے (کھانا پیک کراکر لے جانا) اور ہوم ڈلیوری جاری رہے گی۔ دریں اثنا، ٹیلی کام، سبزیاں، راشن، میڈیکل اسٹور سمیت ضرورت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
Published: undefined
قانون نافذ کرنے والے ادارے اور مجسٹریٹوں کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے۔ پولیس کا کام جاری رہے گا۔ تمام اسپتال، فائر بریگیڈ کی خدمات جاری رہیں گی۔ بجلی کے دفاتر میں کام جاری رہے گا۔ پانی کی فراہمی سے متعلق تمام محکموں میں کام جاری رہے گا۔ دہلی اسمبلی کا ایک روزہ بجٹ اجلاس ہوگا۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا کام جاری رہے گا۔ بینکوں کے کیش کاؤنٹر کھلے رہیں گے تاکہ لوگ اپنا پیسہ نکال سکیں۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ اور براڈبینڈ سروس بھی جاری رہے گی-
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز