دنیا کے کئی حصوں میں کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ چین انہی میں سے ایک ہے۔ چین میں کورونا انفیکشن پھر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چین میں آئندہ 10 دنوں کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ چین کے شنگھائی میں دو مراحل میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔ اس دوران سبھی کے لیے کورونا ٹیسٹنگ لازمی کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔ گائیڈلائنس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ لوگ کھانے پینے کی چیزیں آن لائن خریدیں۔ ضروری کاموں والے دفاتر کو چھوڑ کر سبھی دفاتر کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Published: undefined
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھ کر 48.19 کروڑ کے پار پہنچ گئے ہیں۔ وبا سے اب تک مجموعی طور پر 61.2 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ 10.89 ارب سے زیادہ کا ویکسنیشن ہوا ہے۔ یہ جانکاری جان ہاپکنز یونیورسٹی نے شیئر کی ہے۔ یونیورسٹی کے سنٹر فار سسٹم سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) نے منگل کی صبح نئے اَپ ڈیٹ میں بتایا کہ موجودہ عالمی معاملے، مہلوکین اور ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد بڑھ کر بالترتیب 4819656696127067 اور 10895966418 ہو گئی ہے۔ سی ایس ایس ای کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ معاملوں اور اموات (79995485 اور 977687) کے ساتھ امریکہ سب سے زیادہ متاثرہ ملک بنا ہوا ہے۔
Published: undefined
ہندوستان کورونا معاملوں کے 43020723 اعداد و شمار کے ساتھ دوسرا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ سی ایس ایس ای کے مطابق ایک کروڑ سے زیادہ معاملوں والے دیگر سب سے زیادہ متاثرہ ممالک برازیل (29857641)، فرانس (25246720)، برطانیہ (21064244)، جرمنی (19492672)، روس (17524184)، ترکی (14815041)، اٹلی (14396283)، جنوبی کوریا (12350428)، اسپین (11451676) ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب