قومی خبریں

سیکس ریکٹ چلا رہا تھا بی جے پی لیڈر، گرفتار

بی جے پی لیڈر جتندر چودھری نے پولس کو اس معاملہ سے دور رہنے کے لیے کہا لیکن پولس نے بغیر کسی دباؤ میں آئے ایمانداری کے ساتھ کارروائی کی اور اسے گرفتار کیا۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز سیکس ریکٹ چلانے کے الزام گرفتار بی جے پی لیڈر جتندر چودھری

مظفر نگر: پولس نے سیکس ریکٹ چلانے کے الزام میں بی جے پی لیڈر جتندر چودھری کو گرفتار کر لیا ہے۔ جتندر چودھری مظفرنگر شہر کے گاندھی کالونی علاقہ میں کوچنگ سنٹر چلاتا تھا جس سے متعلق پولس کو معلوم ہوا کہ وہاں پوشیدہ طور پروہ سیکس ریکٹ چلا رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولس نے بغیر کسی کے دباؤ میں آئے چھاپہ ماری کی اور اس ریکٹ کا پردہ فاش کر دیا۔

مظفر نگر پولس کو جب اس سیکس ریکٹ کے بارے میں پتہ چلا تو اس نے فوری کارروائی شروع کی اور اس ضمن میں ایک کال گرل نے اپنے فون سے پولس ٹیم اور بی جے پی رہنما جتندر چودھری کی بات کرائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی رہنما نے پولس سے اس معاملہ سے دور رہنے کے لیے کہا لیکن سی او ہریش بھدوریا نے بغیر کسی دباؤ میں آئے اور ایمانداری کے ساتھ کارروائی کو آگے بڑھایا۔ سی او ہریش بھدوریا کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ’’ پولس نے جتندر چودھری کے ریکٹ میں ملوث ہونے کی جانچ کی اور ثبوت ملنے کے بعد ہی گرفتاری کی گئی ہے۔‘‘

پولس کے مطابق ایک کال گرل سے ملی ریکارڈنگ کی بنیاد پر جتندر چودھری کے ریکٹ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ قبل ازیں ایک ہفتہ پہلے مظفرنگر کی نئی منڈی تھانہ پولس نے گاندھی کالونی میں چھاپہ مارکر کوچنگ سنٹر میں چل رہے کال گرل ریکٹ کا پردہ فاش کیا اور 6 لڑکیوں سمیت کل 7 افراد کو گرفتار کر لیا۔

Published: undefined

بی جے پی رہنما جتندر چودھری نے گرفتار شدگان کو چھوڑنے کا دباؤ بنایا ۔ کال گرل نے پوچھ گچھ میں جتندر کا نام لیا لیکن برسراقتدار جماعت سے وابستہ ہونے کی وجہ سے پولس اسے گرفتار کرنے میں جھجک رہی تھی۔

نئی منڈی کوتوالی انسپکٹر ہرسرن شرما کے مطابق پیر کے روز پولس نے جتندر کو سندھاولی پل کے نزدیک گرفتار کر لیا۔ جتندر کی گرفتاری کے فوری بعد بی جے پی قیادت میں افرا تفری پھیل گئی اور ان کے شانہ بشانہ رہنے والے رہنماؤں نے ان سے پلہ کنارہ کشی اختیار کرنے میں ہی عافیت سمجھی۔ بی جے پی کے ضلع صدر روپیندر سینی نے اس سلسلے میں اعتراف کیا کہ جتندر چودھری بی جے پی رہنما ہیں لیکن ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی اس کرتوت سے پارٹی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

سماجوادی پارٹی رہنما ساجد حسین نے جتندر چودھری کی گرفتاری کے بعد بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’بی جے پی اب پوری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔ اس کے رہنما عوام کی خدمت انجام دینے کے بجائے غلط کاموں میں ملوث ہیں اور پکڑے جانے پر پولس پر دباؤ بناتے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی لیڈر کی کرتوت بڑھنے لگی اور جب پانی سر سے اوپر چلا گیا تو پولس کو مجبوری میں گرفتاری کرنی پڑی۔

Published: undefined

بی جے پی لیڈر کے ذریعہ سیکس ریکٹ چلائے جانے پر مظفرنگر آر ایل ڈی کے لیڈر اجیت راٹھی نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ وہی لوگ ہیں جو پارٹی ویتھ ڈیفرینس ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔‘‘

مظفر نگر ایس ایس پی اننت دیو تیواری کا اس پورے معاملے میں کہنا ہے کہ’’بی جے پی لیڈر جتیندر چودھری کے سیکس ریکٹ میں ملوث ہونے کی گہرائی سے جانچ کرائی گئی اور جب اس الزام کی تصدیق ہوئی تبھی ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی لیڈر نے پولس کے کچھ لوگوں پر رعب و دبدبہ بنانے کی کوشش بھی کی تھی لیکن اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔ پولس نے ایمانداری سے اپنا کام کیا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ صاف ستھری حکمرانی اور ڈسپلن کا شور مچانے والی برسراقتدار بی جے پی کے رہنما اکثر اپنی غلط حرکتوں سے صوبے کے سسٹم پر سوالیہ نشان کھڑا کر رہے ہیں۔ اس سے قبل میرٹھ کے ایک بی جے پی رہنما نے سرعام افسران کو پھٹکار لگاتے ہوئے فساد کرانے کی دھمکی تک دے ڈالی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined