پٹنہ: پانچ سال مودی حکومت میں اقتدار کی ملائی کا مزہ لینے کے بعد اب ایل جے پی کے سربراہ رام ولاس پاسوان کو گائے کے نام پر تشدد کو روکنے کا خیال آیا ہے۔ انہوں نے اپنے انتخابی منشور میں اس کو روکنے کا وعدہ بھی کر ڈالا ہے۔
لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) نے گئو رکشا کے نام پر غنڈہ گردی کرنے، ہجومی تشدد معاملے کے قصورواروں پر سخت کارروائی کرنے، نجی شعبہ میں بھی ریزرویشن کے انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ کام کے حق کو آئین کے بنیادی حقوق میں جوڑنے کا آج وعدہ کیا۔
Published: 07 Apr 2019, 5:10 PM IST
واضح رہے کہ موب لنچنگ کے سب سے زیادہ واقعات مودی حکومت کے دور اقتدار میں ہی منظر عام پر آئے ہیں۔ المیہ یہ کہ ان واقعات میں ملوث افراد کو کسی طرح کی سزا ملنا تو دور کئی ملزمان بی جے پی کی ریلیوں میں صف اول میں نظر آتے ہیں۔
ایل جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے ایل بی جے پی کا انتخابی منشور جاری کرنے کے بعد کہا کہ اگر ان کی پارٹی برسراقتدار آئی تو گئو رکشا کے نام پر تشدد کرنے والوں کے خلاف تین دنوں کے اندر فرد جرم داخل کرکے سزا دلائی جائے گی۔ ہجومی تشدد کے معاملے میں قصوروار پائے گئے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
پاسوان نے کہا کہ حکومت میں آنے پر پارٹی نجی شعبہ میں بھی ریزرویشن کا نظام نافذ کرے گی۔ کام کے حق کو بنیادی حقوق میں شامل کرے گی جس سے ملک میں نوجوانوں کو روزگار کی گارنٹی مل سکے۔ درج فہرست ذات و قبائل اور اعلی طبقہ کے لئے پبلک سیکٹر اور نجی شعبوں میں ریزرویشن نظام کا التزام کیا جائے گا اس کے علاوہ کام کے حق کو آئین کے بنیادی حقوق میں جوڑا جائے گا۔
Published: 07 Apr 2019, 5:10 PM IST
ایل جے پی کے صدر نے کہا کہ فرقہ پرستی پھیلانے کے مقصد سے اشتعال انگیز تقریر کرنے یا آرٹیکل لکھنے کے ساتھ ہی فرقہ وارانہ فساد کرنے اور کرانے والوں کو سخت سزا دلائی جائے گی۔ فسادات کی جانچ کے لئے عارضی ٹریبونل بھی قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حق کو آٹھویں کلاس سے سیکنڈری سطح تک مفت اور لازمی کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ہی ایل جے پی منشور میں مہاجرین کی باز آبادکاری، اقلیتوں کی ترقی، عدالتی خدمات میں ریزرویشن، پارلیمنٹ اوراسمبلی میں خواتین کو 33فیصد ریزرویش دیئے جانے کے بھی وعدے کیے گئے ہیں۔
ایک طرف بی جے پی جو موب لنچنگ کے ملزمان کو انعام و اکرام سے نواز رہی ہے اور انہیں اپنی تشہیر میں صف اول میں جگہ دے رہی ہے اور دوسری طرف اس کی اتحادی ایل جے پی موب لنچنگ روکنے کا وعدہ اپنے منشور میں شامل کر رہی ہے۔
الیکشن کا دور جاری ہے، ابھی تو عوام کو نہ جانے کتنے عجیب و غریب وعدے، ارادے اور حربہ دیکھنے کو ملیں گے۔
Published: 07 Apr 2019, 5:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Apr 2019, 5:10 PM IST