دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے قہر سے دہلی والوں کو تھوڑی راحت ملی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نئے متآثرین کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد زيادہ ہونے سے زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ دار الحکومت میں مریضوں کی تعداد 1 487 گھٹ کر 35091 رہ گئی ہے۔
Published: undefined
اتوار کے روز جاری ہونے والے ہیلتھ بلیٹن کے مطابق اس عرصے کے دوران دہلی میں 4906 نئے متاثرین سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 566648 ہوگئی ہے۔ جبکہ 6325 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے زیر علاج مریضوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 522491 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 91.88 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس مدت کے دوران مزید 68 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 9066 ہوگئی۔ جبکہ اموات کی شرح بڑھ کر 1.60 ہوگئی ہے۔ دہلی کورونا وائرس سے اموات کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔
Published: undefined
فی الحال دہلی میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1487 گھٹ کر 35091 ہوگئی، جو ہفتہ کے روز 36578 تھی۔ دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 64.2 ہزار نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی جانچ کی تعداد بڑھ کر 62.4 لاکھ ہوگئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined