حیدرآباد: شدید طوفانی ہوائیں،بے ہنگم اوبڑکھابڑ راستے بھی اس کی راہ میں حائل نہیں ہوسکے ۔وہ چلتا ہی چلا گیا ، چلتا ہی چلا گیا اور بالآخر اس نے اپنے مقصد کو پالیا اور اس کی مساعی کامیاب رہی اور کامیابی حاصل کرنے پر چہرے پر مسکراہٹ اس کے بلند عزائم کی مثال بن گئی ۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ایک 8سالہ لڑکے نے آسڑیلیا کے سب سے اونچے برفیلے پہاڑ کوچڑھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
Published: undefined
ایس پوتارا جو نامی اس لڑکے کے سفر میں اس کی والدہ ،بہن اور دیگر شامل تھے جنہوں نے قدم بہ قد م اس کا حوصلہ بڑھایا۔اس نے پہاڑ پر کامیابی کے ساتھ چڑھنے کے بعد وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ کے پوسٹر کے ساتھ اپنے اس یادگار کارنامہ کی تصویر کھنچوائی۔اس لڑکے نے بتایاکہ اس نے تاحال چار پہاڑوں پر چڑھائی کی اور اب وہ جاپان جانا چاہتا ہے جہاں وہ ماونٹ فوجی پہاڑ پر چڑھائی کرنا چاہتا ہے۔اس نے اپنے مستقبل کے عزائم کے بارے میں کہا کہ وہ پائلٹ بننا چاہتا ہے۔
ریاست میں ہینڈلوم کے کپڑوں کی تشہیر ہی اس کا مقصد تھا۔ پوتاراجونے پہلے ہی تنزانیہ کے 5895میٹر اونچے پہاڑ پر بھی چڑھائی کی تھی۔ اس لڑکے کی ماں نے بتایاکہ ان کا بیٹا دنیا کا سب سے کم عمر لڑکا ہے جو یہ کارنامہ انجام دے رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined