قومی خبریں

کرناٹک اسمبلی انتخاب: کانگریس کے اسٹار کیمپینرس کی لسٹ جاری، سونیا، کھڑگے اور راہل سمیت 40 لیڈران کے نام شامل

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے اسٹار کیمپینرس کی لسٹ جاری کی ہے جس میں سونیا گاندھی، ملکارجن کھڑگے سمیت کئی بڑے لیڈران کو شامل کیا گیا ہے۔

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

کرناٹک انتخاب کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہے۔ سبھی پارٹیوں کے امیدوار نامزدگی داخل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اسی درمیان کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے اسٹار کیمپینرس کی لسٹ جاری کر دی ہے۔ اس لسٹ میں سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سمیت کئی بڑے لیڈران کے ناموں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس لسٹ میں راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، کرناتک کاگنریس ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار، حزب مخالف لیڈر سدارمیا، جگدیش شیٹار، ششی تھرور وغیرہ کے نام بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

پارٹی نے کرناٹک اسمبلی انتخاب کے اسٹار کیمپینرس کی جو لسٹ جاری کی ہے اس میں کے سی وینوگوپال، کرناٹک ریاستی انتخابی انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا، جئے رام رمیش، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل، راج ببر، کنہیا کمار کے نام بھی ہیں۔ علاوہ ازیں اس فہرست میں ویرپا موئلی، پی چدمبرم، اشوک چوہان، رمیش چینی تھالا، بی وی شرینواس، محمد اظہر الدین اور ریوتی ریڈی کے نام بھی قابل ذکر ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ فی الحال کرناٹک اسمبلی انتخاب کے لیے نامزدگی کا دور جاری ہے۔ بدھ کے روز کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا نے میسور ضلع کی ورونا اسمبلی سیٹ سے اپنا نامزدگی پرچہ داخل کر دیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ سابق وزیر ایچ سی مہادیوپا او رکئی کانگریس لیڈران موجود رہے۔ حال ہی میں بی جے پی کو جھٹکا دے کر کانگریس میں شامل ہوئے سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شیٹار نے بھی آج ہبلی-دھاراواڑ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔ قابل ذکر ہے کہ کرناتک میں آئندہ 10 مئی کو اسمبلی انتخاب ہونے والا ہے۔ کرناٹک میں ایک ہی مرحلہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹ شماری کے لیے 13 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined