شراب گھوٹالہ معاملے میں دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو کلیدی ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ کئی گھنٹوں تک ان کے گھر پر سی بی آئی کی چھان بین جاری رہی اور ایک سرکاری افسر کی رہائش پر بھی سی بی آئی نے چھاپہ ماری کی۔ وہاں سے سی بی آئی کو ایکسائز ڈیوٹی سے جڑے کچھ خفیہ دستاویزات ہاتھ لگے ہیں۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ دستاویزات کسی بھی سرکاری افسر کے گھر پر نہیں ہونے چاہیے تھے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ آج صبح سے ہی منیش سسودیا اور کچھ دوسرے افسران کے گھر پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری ہوئی۔ کئی گھنٹوں کی اس چھاپہ ماری میں کچھ دستاویزات جمع کیے گئے۔ سی بی آئی ابھی یہ نہیں بتا رہی ہے کہ آخر یہ دستاویزات کیا ہیں اور کس سرکاری افسر کے گھر سے برآمد ہوئے ہیں۔ یہ ضرور بتایا جا رہا ہے کہ پوری جانچ کے دوران حاصل یہ دستاویزات کافی اہم ثابت ہونے والے ہیں۔
Published: undefined
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شراب گھوٹالہ معاملےمیں سی بی آئی نے مجموعی طور پر 15 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس میں منیش سسودیا کو کلیدی ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ منیش سسودیا کے خلاف سی بی آئی جانچ کی سفارش ایل جی وی کے سکسینہ نے چیف سکریٹری کی رپورٹ کی بنیاد پر کی تھی۔ منیش سسودیا پر نئی ایکسائز ڈیوٹی میں گڑبری کرنے کا الزام ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز