قومی خبریں

شراب گھوٹالہ: ای ڈی کے نوٹس کے خلاف بی آر ایس لیڈر کویتا سپریم کورٹ پہنچیں، سماعت 24 مارچ کو

کویتا کے وکیل نے عرضی پر فوری سماعت کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ کیا کسی خاتون کو ای ڈی دفتر میں بلایا جا سکتا ہے؟ انھوں نے کہا کہ یہ پوری طرح سے قانون کے خلاف ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کے سی آر کی بیٹی کے کویتا / یو این آئی</p></div>

کے سی آر کی بیٹی کے کویتا / یو این آئی

 
PREM SINGH

بھارتیہ راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر اور تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کی بیٹی کے. کویتا نے دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن یعنی طلبی نوٹس کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ انھوں نے عرضی داخل کر اپنی گرفتاری پر روک لگانے کی گزارش کی ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کی رکن کویتا کی عرضی پر 24 مارچ کو سماعت کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتا کے وکیل نے عرضی پر فوری سماعت کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ کیا کسی خاتون کو ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کے دفتر میں بلایا جا سکتا ہے؟ انھوں نے کہا کہ یہ پوری طرح سے قانون کے خلاف ہے۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملے میں 11 مارچ کو کویتا سے 9 گھنٹے پوچھ تاچھ کی تھی۔ اس سے پہلے انھوں نے کہا تھا کہ خاتون ریزرویشن کے ایشو پر وہ شام میں سیاسی پارٹیوں، شہری تنظیموں اور دیگر لوگوں کے ساتھ گول میز کانفرنس کریں گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کویتا سے ای ڈی نے گزشتہ ہفتہ کے روز 9 گھنٹے سے بھی زیادہ دیر تک پوچھ تاچھ کی تھی۔ دہلی آبکاری گھوٹالہ میں منیش سسودیا پہلے سے ہی جیل میں ہیں اور اس گھوٹالے میں کویتا کا بھی نام آ رہا ہے۔ ہفتہ کے روز وہ صبح 11 بجے ای ڈی دفتر پہنچی تھیں اور رات میں 9 بجے تک ان سے پوچھ تاچھ ہوتی رہی۔ انھیں 16 مارچ کو پھر سے طلب کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined