قومی خبریں

شراب پالیسی معاملہ: ضمانت پر حکم امتناعی کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے وزیر اعلیٰ کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے شراب پالیسی سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر روک لگانے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>اروند کیجریوال / آئی اے این ایس</p></div>

اروند کیجریوال / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے شراب پالیسی سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر روک لگانے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ کیجریوال کے وکلاء نے سپریم کورٹ سے کیس کی پیر کو فوری سماعت کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے 21 جون کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عبوری حکم جاری کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کنوینر کی رہائی پر روک لگا دی تھی، جس میں ٹرائل کورٹ کے ضمانت کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔

Published: undefined

سی ایم کیجریوال کی رہائی پر روک لگاتے ہوئے جسٹس سدھیر کمار جین اور رویندر ڈوڈیجا پر مشتمل ہائی کورٹ کی تعطیلاتی بنچ نے ہدایت دی تھی کہ کیس کی مکمل سماعت تک ضمانت کے حکم پر عمل درآمد نہ کیا جائے۔ بعد میں اسی دن دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا اور کہا تھا کہ دو سے تین دن میں فیصلہ سنایا جائے گا۔

ای ڈی نے جمعرات کو ٹرائل کورٹ سے درخواست کی تھی کہ حکم کے اعلان کے بعد ضمانتی بانڈ پر دستخط کرنے کے لیے اسے 48 گھنٹے کا وقت دیا جائے۔ لیکن، ٹرائل کورٹ نے ای ڈی کی ضمانت دینے کے حکم پر روک لگانے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined