نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی (عآپ) مرکزی حکومت پر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔ دہلی حکومت میں وزیر اور پارٹی لیڈر آتشی نے پریس کانفرنس میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایکسائز ڈیوٹی پالیسی کے معاملے میں ایک سوال مسلسل اٹھایا جا رہا ہے کہ پیسے کا راستہ کہاں ہے، شراب کے کاروباری نے کس کو اور کہاں ادائیگی کی؟ ای ڈی منی ٹریل کا تعین نہیں کر پائی ہے، گرفتاری صرف بیان کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے صرف ایک سوال کیا کہ منی ٹریل کہاں ہے؟ اروند کیجریوال کی گرفتاری شرتھ ریڈی کے بیان پر مبنی ہے۔ اوروبندو فارما کے ایم ڈی شرتھ ریڈی جو دہلی شراب گھوٹالے کے ملزم ہیں، سرکاری گواہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریڈی اے پی ایل ہیلتھ کیئر جیسی فارما کمپنیاں بھی چلاتے ہیں، انہیں 9 تاریخ کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔ نومبر 2022 انہوں نے کہا تھا کہ میں اروند کیجریوال سے نہیں ملا، میرا آپ سے کوئی تعلق نہیں، اگلے دن انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ مہینوں بعد انہوں نے اپنا بیان بدل لیا اور ضمانت ہو گئی لیکن یہ صرف بیان تھا، رقم کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
Published: undefined
آتشی نے انتخابی عطیات سے متعلق دستاویزات دکھاتے ہوئے کہا کہ ریڈی کی کمپنیوں نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بی جے پی کو 4.5 کروڑ روپے دیئے۔ انڈو فارما، اے پی ایل ہیلتھ کیئر کے مالک ریڈی نے بی جے پی کو الیکٹورل بانڈ کی شکل میں رقم دی تھی۔ ان کی گرفتاری کے بعد ریڈی کی کمپنیوں نے 55 کروڑ روپے کا انتخابی عطیہ دیا۔ منی ٹریل کا انکشاف ہو چکا ہے، تمام رقم الیکٹورل بانڈ کی شکل میں بی جے پی کے کھاتوں میں گئی۔
Published: undefined
آتشی نے مزید کہا کہ معاملے میں بی جے پی کو ملزم بنایا جائے اور ای ڈی جے پی نڈا کو گرفتار کرے۔ ریڈی نے انتخابی عطیات کے طور پر 4.5 کروڑ سے 55 کروڑ کے درمیان ادا کئے، جو ایکسائز پالیسی کیس میں ملزم ہے۔ بی جے پی نے اروبندو فرم کے مالک شرتھ ریڈی سے الیکٹورل بانڈز کے ذریعے رقم لی۔ دو بار کیے گئے انتخابی عطیات سمیت کل رقم 59.4 کروڑ روپے بنتی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ دہلی حکومت نے نئی شراب سے متعلق پالیسی متعارف کرائی تھی، جس پر تنازع بڑھنے کے بعد 28 جولائی 2022 کو منسوخ کر دیا گیا۔ 31 جولائی کے کابینہ نوٹ میں یہ تسلیم کیا گیا تھا کہ شراب کی زیادہ فروخت کے باوجود حکومت کی آمدنی میں کمی آئی ہے کیونکہ خوردہ اور ہول سیل تاجر شراب کے کاروبار سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میں 1485 کروڑ روپے کا ریونیو موصول ہوا، جو بجٹ تخمینہ سے تقریباً 38 فیصد کم تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز