نئی دہلی: بی جے پی نے 10 جون کو ہونے جا رہے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے 22 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، جن میں ایک بھی مسلم امیدوار نہیں ہے۔ بی جے پی نے اس سے قبل تین مسلمانوں مختار عباس نقوی، ایم جے اکبر اور سید ظفر اسلام کو راجیہ سبھا میں بھیجا تھا لیکن ان تینوں کی مدت کار ختم ہو رہی ہے۔ چونکہ بی جے پی نے ان میں سے کسی کو بھی راجیہ سبھا کے لئے دوبارہ نامزد نہیں کیا ہے لہٰذا بی جے پی کی طرف سے اب راجیہ سبھا میں ایک بھی مسلم امیدوار نہیں رہے گا۔
Published: undefined
مختار عباس نقوی کی راجیہ سبھا کی مدت کار 7 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ اگر چھ مہینے کے اندر اندر وہ پارلیمنٹ کے رکن نہیں بنے تو وہ عہدہ وزارت سے رخصت ہو جائیں گے۔ تاہم، چہ میگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ مختار عباس کو رامپور لوک سبھا سیٹ سے ضمنی انتخاب کا امیدوار بنایا جائے گا۔
Published: undefined
وہیں سید ظفر اسلام کی مدت کار 4 جولائی اور ایم جے اکبر کی مدت کار 29 جون کو ختم ہونے جا رہی ہے۔ تاحال صدر کی جانب سے نامز کئے جانے والے زمرے میں 7 نشستیں خالی ہیں۔ ایسے میں سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا بی جے پی کسی معروف مسلم چہرے کو نامزد کر کے راجیہ سبھا میں بھیجے گی؟
Published: undefined
خیال رہے کہ لوک سبھا میں بی جے پی کے پاس پہلے ہی کوئی مسلم ایم پی نہیں ہے۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے 6 مسلم امیدوار میدان میں اتارے تھے لیکن وہ سھی ہار گئے تھے۔ این ڈی اے میں صرف ایک مسلم رکن پارلیمنٹ محبوب علی قیصر ہیں، جو ایل جے پی کے ٹکٹ پر جیت کر آئے ہیں۔
Published: undefined
غورطلب ہے کہ 10 جون کو 15 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی کل 57 سیٹوں کے لیے انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ان تمام نشستوں کے ارکان کی میعاد جون اور اگست کے درمیان ختم ہونے والی ہے۔ وہیں، نامزدگی کی آخری تاریخ 31 مئی یعنی آج ہے اور بی جے پی، کانگریس سمیت دیگر پارٹیوں نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز