نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں اتوار کی صبح آسمان ابر آلود رہے اور ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارش ہوئی جس سے ہوا کے معیار میں بہتری کی توقع ہے۔ ہوا کے معیار اور موسم کی پیشن گوئی اور ریسرچ سسٹم کے مطابق مغربی دباؤ کے اثر سے ہوا اتوار تک مشرق کی طرف بڑھے گی۔ ہوا کے معیار میں بہتری کی توقع ہے، لیکن آج ہوا کا ناقص معیار کے زمرے میں رہے گا۔ اگلے تین دنوں تک یہاں ہوا کا معیار معتدل رہنے کا امکان ہے۔ قابل ذکر ہے کہ قومی دارالحکومت دہل میں ہوا کا معیار انتہائی خراب سطح پر پہنچ گیا تھا۔
Published: undefined
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے دہلی میں بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’’جنوبی دہلی، مشرقی دہلی، جنوب مغربی دہلی، جنوب مشرقی دہلی، کوروکشیتر، کیتھل، نروانا، راج ونڈ، اسندھ، لوہارو، سوہنہ (ہریانہ) کے مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش ہوگی‘‘۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو اتراکھنڈ، مغربی اتر پردیش اور ہریانہ میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش ہوگی۔ محکمہ کے مطابق آج دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آج صبح 8.30 بجے تک رطوبت کی سطح 90 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز