دہرادون: اترکھنڈ کے میدانی اور پہاڑیوں علاقوں میں کل رات سے موسلا دھار بارش کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ متعدد مقامات پر درختوں اور پلوں کے گرنے اور سڑکوں کے دھنسنے کے باعث ٹریفک بھی رک گیا ہے۔
Published: undefined
ذرائع نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ ضلع الموڑہ کے ناگاڑ میں جاری بارش کی وجہ سے ایک اسکوٹی سوارکے کیچڑ میں بہہ جانے کی اطلاع ہے۔
دہرادون شہر کے ڈووالوالہ تا بکرالوالہ علاقہ کے مابین نالے پر پلیا کے گرجانے سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) کے قریب درختوں کے گرنے کے سبب ہماچل پردیش اور پنجاب قومی شاہراہ بھی متاثر ہے۔
Published: undefined
وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے بدری ناتھ ، کیدارناتھ ، یمنوتری نیشنل ہائی ویز بھی ملبے کی زد میں آگئے ہیں، جس کی وجہ سے وہاں ٹریفک بھی درہم برہم ہے۔ اس کے علاوہ ریا سٹ بھر میں سڑکوں کے دھنسنے اور درختوں کے جڑ سے اکھڑ جانے کے سبب 50 سے زائد راستوں پر ٹریفک بند ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دن تک اترکشی ، دہرادون ، ٹہری ، پوڑی ، نینی تال ، باگیشور اور پتوڑہ گڑھ اضلاع میں کچھ مقامات پر بہت تیز بارش ہوسکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز