قومی خبریں

فرخ آباد:اجتماعی عصمت دری کے ملزم والد سمیت پانچ کو عمر قید

نابالغہ متاثرہ کی ماں پریتی سنگھ نے 20 جنوری2020 کو رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کے شوہر پرویشن سنگھ تومر اور اس کے دوستوں نے نا بالغ بیٹی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویرآئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویرآئی اے این ایس

 

اترپردیش کے فرخ آباد کی ایک عدالت نے نابالغ بیٹی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں لیکھ پال والد سمیت پانچ کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ متاثرہ کی دادی کو آٹھ سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Published: undefined

اڈیشنل ضلع جج (اسپیشل) جج پاسکو ایکٹ راکیش کمار سنگھ نے پیر کو سزا سنائی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے فتح گڑھ کوتوالی علاقے کی رہنے والی نابالغہ متاثرہ کی ماں پریتی سنگھ نے فتح گڑھ کوتوالی میں 20 جنوری2020 کو رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کے شوہر پرویشن سنگھ تومر اور اس کے دوستوں نے نا بالغ بیٹی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ اس معاملے میں پولیس نے دفعات 376،313،323،504اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا۔

Published: undefined

تحقیقات کے دوران نابالغ متاثرہ کے والد لیکھ پال پرویش سنگھ تومر، منوج شاکیہ، سونو تیواری عرف رتنیش تیواری، ومل کمار، وشنو شرن رستوگی کو اجتماعی عصمت دری اور دادی رادھا دیوی کو ملی بھگت کا ملزم پایا گیا۔

Published: undefined

اڈیشنل ضلع اور سیشن جج نے شواہد کی موجودگی میں دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویشن سنگھ تومر، منوج شاکیہ، سونو تیواری عرف رتنیش تیواری، ومل کمار اور وشون شرن رستوگی کو عمر قید اور دادی رادھا دیوی کو 8سال قید کی سزا سنائی ہے۔

Published: undefined

عدالت نے پرویش سنگھ تومر کو عمر قید کے ساتھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی اور دیگر قصوروار منوج شاکیا، ومل کمار، وشنو شرن رستوگی، سونو تیواری عرف رتنیش تیواری کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر اضافی قید کی سزا کاٹنی ہوگی ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined