قومی خبریں

تیز گیند باز محمد شامی اورٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی میں مماثلت!

ثانیہ مرزا کی زندگی میں پولیس، عدالت یا ہراسانی جیسی کوئی چیز  بظاہر شامل نہیں تھی لیکن طلاق کے بعد ان کی زندگی بھی اداس ہو گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

چند ماہ قبل ہندوستانی تیز گیند باز محمد شامی اور ملک کی تجربہ کار خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کی شادی کی افواہیں عروج پر تھیں۔ ثانیہ کے والد نے بیان دیا تھا کہ شادی کی یہ افواہیں بکواس ہیں۔ ویسے تو شامی اور ثانیہ کی شادی کی خبریں جھوٹی  اور افواہ ہی نکلی لیکن دونوں  کو اپنی پہلی شادی سے خوشیاں نہیں ملیں۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق محمد شامی نے سال 2013 میں ہندوستان کے لیے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور اگلے ہی سال انہوں نے اپنی ذاتی زندگی بھی بسانے کا فیصلہ کرلیا۔ 2014 میں انہوں نے  ماڈل اور ڈانسر حسین جہاں سے شادی کی۔ شادی کے ایک سال بعد ہی انہیں ایک بیٹی کا باپ بننے کا شرف حاصل ہوا جس کا نام آئرہ ہے۔ لیکن 3 سال بعد یعنی 2018 میں اس ہندوستانی کرکٹر کی زندگی میں انتشار آگیا ۔

Published: undefined

مارچ 2018 میں شامی اور ان کے خاندان کے خلاف گھریلو ہراسانی اور ناروا سلوک کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ستمبر 2019 میں ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ حسین جہاں نے محمد شامی پر میچ فکسنگ کا بھی الزام لگایا لیکن بی سی سی آئی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات کے بعد انہیں کلین چٹ دے دی گئی۔

Published: undefined

ثانیہ مرزا کی زندگی میں پولیس، عدالت یا ہراسانی جیسی کوئی چیز شامل نہیں تھی لیکن طلاق کے بعد ان کی زندگی بھی اداس ہو گئی ہے۔ اپریل 2010 میں اس تجربہ کار ہندوستانی ٹینس کھلاڑی نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی۔ یہ جوڑا تقریباً 14 سال تک ساتھ رہا لیکن سال 2023 کے آخری مہینوں میں یہ افواہیں اڑنے لگیں کہ ثانیہ اور شعیب علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

آخر کار جنوری 2024 میں ثانیہ مرزا کے اہل خانہ نے تصدیق کی کہ انہوں نے شعیب ملک سے طلاق لے لی ہے۔ ثانیہ اب اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ رہ رہی ہے۔ کئی میڈیا انٹرویوز میں دیکھا گیا ہے کہ طلاق کے بعد ثانیہ کا چہرہ اداس نظر آنے لگا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined