غازی پوری: جموں۔ کشمیر کے لفٹیننٹ گورنر و سابق مرکزی وزیر منوج سنہا کے ذریعہ مختلف مندروں میں کئے جا رہے درشن ۔پوجن پر سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے الیکشن کمیشن سے اپنے اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے مخصوصی پارٹی کو فائدہ پہنچانے کے شبہ کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
غازی پور میں ایس پی کے ضلع صدر رام دھاری یادو نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط لکھ کر شکایت درج کرائی ہے جس میں انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ذریعہ ضلع کے مختلف مندروں میں کئے جا رہے درشن، پوجن اور سابقہ کچھ دنوں سے ضلع میں مقیم مرکزی وزیر سنجیو بالیان کے قیام پر اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے مخصوص پارٹی کو نقصان پہنچانے کی شکایت کی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر سنجیو بالیان گزشتہ ایک ہفتے سے غازی پور میں مقیم ہیں جبکہ اپنے آبائی شہر آئے جموں و کشمیر کے لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 25 تا 27 فروری کے درمیان مختلف مندروں میں پوجا پاٹ کی ہے۔ منوج سنہا غازی پور سے تین بار کے ایم پی اور سال 2014 میں نریندر مودی حکومت میں مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔
Published: undefined
یس پی کے اس اعتراض پر پلٹ وار کرتے ہوئے بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ سماج وادی پارٹی ہندو مخالف ہے اور اسلامک منھ بھرائی کی سیاست میں ملوث ہے۔ ایس پی حکومت بنی تو مندروں پر تالے لگا دئیے جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined