نئی دہلی: لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے یکم فروری 2022 کو فوجی اسٹاف کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ سرکاری ریلیز کے مطابق قومی دفاعی اکیڈمی کے ایک سابق طالب علم لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نے دسمبر 1982 میں انجینئرس کور (دی بامبے سیپرس) میں کمیشن حاصل کیا۔ جنرل آفیسرس نے، جموں وکشمیر کی لائن آف کنٹرول پر حساس پلّن والا سیکٹر میں آپریشن پراکرم کے دوران ایک انجینئر ریجیمنٹ کی کمان کی تھی۔ انھوں نے کیمبرلی (برطانیہ) کے اسٹاف کالج سے گریجویشن کیا تھا اور ہائر کمان (ایچ سی) اور قومی دفاعی کالج (این ڈی سی) کورسز بھی کئے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
اپنے 39 سالہ شاندار فوجی کیریئر میں انھوں نے انتہائی اہم اور چیلنجنگ کمان سنبھالی ہیں نیز مختلف کارروائی جاتی ماحول میں ان کی تقرری ہوئی ہیں جن میں مغربی تھیئٹر میں اسٹرائک کور کی ایک انجینئر بریگیڈ، جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ انفینٹری بریگیڈ، مغربی لداخ کے انتہائی اونچائی والے علاقے میں ماؤنٹین ڈویژن، شمال مشرق میں ایک کور، انڈومان اور نکوبار کمان (سی آئی این سی اے این) کے کمانڈر ان –چیف اور مشرقی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان-چیف کی حیثیت سے مختلف کمانیں سنبھالی ہیں۔
Published: undefined
ان کے عملہ جاتی حصولیابی میں شمال مشرق میں ایک ماؤنٹین بریگیڈ کے بریگیڈ میجر، فوجی سکریٹری کی برانچ میں اسسٹنٹ ملیٹری سکریٹری (اے ایم ایس)، اعلیٰ اونچائی والے علاقے میں ایک ماؤنٹین ڈویژن کے کرنل کیو اور ہیڈکوارٹرس مشرقی کمان میں بریگیڈ جنرل اسٹاف (آپریشنز) کی حیثیت سے خدمات شامل ہیں۔ ان جنرل آفیسر نے ایتھوپیا اور ایریٹیریا میں اقوام متحدہ کے مشن میں چیف انجینئر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
Published: undefined
منوج پانڈے کی تقرری میں، فوجی ہیڈکوارٹرس میں ملیٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل (اے ڈی جی ایم او-بی)، ہیڈکوارٹرس جنوبی کمان میں چیف آف اسٹاف اور فوجی ہیڈکوارٹرس میں ڈائرکٹر جنرل ڈسیپلین سیریمونیل اور ویلفیئر کی حیثیت سے بھی خدمات شامل ہیں۔ ان کی نمایاں خدمات کے لیے انھیں پدم وششٹ سیوا میڈل، اتی وششٹ سیوا میڈل، وششٹ سیوا میڈل، چیف آف آرمی اسٹاف کمنڈیشن اور دو مرتبہ سی او جی –ان-سی کمنڈیشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
Published: undefined
لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نے فوجی عملے کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سی پی موہنتی سے اپنے عہدے کا چارج لیا ہے جو فوج میں انتہائی نمایاں اور شاندار کیریئر کی چار دہائیاں مکمل کرنے کے بعد 31 جنوری 2022 کو خدمات سے سبکدوش ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز