گزشتہ ایک ہفتہ میں تبلیغی جماعت کو نشانہ بناتے ہوئے کئی طرح کی منفی خبریں منظر عام پر آئی ہیں۔ انھیں میڈیا کے ایک طبقہ میں خوب پھیلایا گیا۔ لیکن دھیرے دھیرے ان خبروں کی حقیقت سب کے سامنے آنے لگی ہے اور میڈیا پر سوال بھی اٹھنے لگے ہیں۔ میڈیا کا ایک گھناؤنا چہرہ ابھر کر سب کے سامنے آیا ہے۔ ممبئی میں پولس اہلکار پر تھوکنے والی سچائی سب کے سامنے آنے کے بعد نفرت والی ہندوتوا بریگیڈ پہلے ہی منھ کی کھا چکی تھی، کہ اب سہارنپور، میرٹھ اور دہرہ دون کے واقعات کی حقیقت سب کے سامنے آ گئی ہے۔ اتنا ہی نہیں، غازی آباد اور کانپور میں تبلیغی جماعت کے لوگوں پر لگائے گئے گھناؤنے الزامات کی کہانی میں بھی کئی پیچیدگی ہے۔
Published: 06 Apr 2020, 10:11 PM IST
اتوار کو مذہبی پیشواؤں کے ساتھ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران سہارنپور سے مولانا محمود مدنی نے میڈیا کے ذریعہ پھیلائی جا رہی جھوٹی خبروں پر فکرمندی ظاہر کی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ میڈیا نے ان دنوں بے حد غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ہے جس سے سماج میں زہر پھیل رہا ہے۔ حالانکہ اس پر وزیر اعلیٰ یوگی کی طرف سے کوئی حوصلہ بخش جواب نہیں ملا۔
Published: 06 Apr 2020, 10:11 PM IST
بہر حال، سلسلہ وار طور سے سامنے آئے واقعات اور خبروں کی ہوئی جانچ بہت کچھ صاف کر دیتی ہے۔ آئیے میرٹھ، سہارنپور اور دہرہ دون کی خبر سے ایک ایک کر کے پردہ اٹھاتے ہیں۔
Published: 06 Apr 2020, 10:11 PM IST
معاملہ میرٹھ کے کنکرکھیڑا علاقہ کے لکھوایا گاؤن کا تھا۔ ہفتہ کی شب یہاں تبلیغی جماعت سے جڑے ایک مقامی شخص نعیم الدین کا اپنے ایک پڑوسی دکاندار ارون سے بیڑی کے بنڈل کا 10 روپے کی جگہ 12 روپے لینے کو لے کر تنازعہ ہو گیا تھا۔ اس کے بعد ارون کے گروپ نے نعیم الدین کی پٹائی کر دی جس کی شکایت کرنے کے لیے نعیم الدین تھانہ چلا گیا۔ اس کے بعد ارون بھی تھانے پہنچا اور اس نے بتایا کہ نعیم الدین نے اس پر تھوکا اور ہاتھ میں کاٹ لیا تاکہ اسے انفیکشن ہو جائے۔ ارون نے یہ بھی کہا کہ نعیم الدین انسانی بم ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ ہندوؤں کو انفیکشن دینے کی دھمکی دے رہا تھا۔
Published: 06 Apr 2020, 10:11 PM IST
لیکن پولس کی ایماندارانہ جانچ میں یہ سامنے آیا کہ ارون کو ایسا کرنے کے لیے ایک مقامی لیڈر ترون گوجر نے بھڑکایا تھا۔ اسی نے سکے سے ارون کے ہاتھوں پر چوٹ کے نشان بنائے تھے۔ اس کے بعد پولس نے سازش تیار کرنے اور سماج میں زہر گھولنے کی سازش کے الزام میں ارون اور ترون سمیت ان کے ایک دیگر ساتھی کو گرفتار کر لیا۔
Published: 06 Apr 2020, 10:11 PM IST
سہارنپور ضلع کے رام پور منیہارن تھانہ حلقہ میں بھی تبلیغی جماعت کے کچھ لوگوں کو کوارنٹائن کیا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز میڈیا کے ایک خاص طبقہ نے ان کے بارے میں ایک خبر بنا کر شائع کی جس میں کہا گیا کہ ان لوگوں نے کھانے میں گوشت نہ ملنے کی وجہ سے کھانا پھینک دیا اور کھلے میں رفع حاجت کر دیا۔ کئی بڑے میڈیا گروپوں نے بھی بغیر جانچ کے اس خبر کو ترجیحی بنیاد پر دکھا دیا۔
Published: 06 Apr 2020, 10:11 PM IST
معاملہ کی جانچ کرنے والے رام پور کے کوتوال چھوٹے سنگھ نے بتایا کہ یہ خبر پوری طرح سے جھوٹ تھی۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس خبر کی تردید کرتے ہیں۔ ہوا بس یہ تھا کہ جماعت سے جڑے ایک شخص نے کھانا کھانے کے بعد ڈسپوزل پلیٹ ڈَسٹ بِن میں نہ ڈال کر کھڑکی کے باہر ڈال دیا تھا۔ اسی پر بات بڑھ گئی۔ بہر حال، ضلع کے سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے بھی اس خبر کو جھوٹا بتایا گیا۔
Published: 06 Apr 2020, 10:11 PM IST
اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرہ دون کے 'دون میڈیکل کالج' میں تبلیغی جماعت کے کچھ لوگوں کو کوارنٹائن کیا گیا ہے۔ ابھی ان کی ٹیسٹ رپورٹ آنی باقی ہے۔ کئی مقامی اخباروں نے خبر شائع کی تھی کہ یہاں داخل جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک ایک فرد نے 25-25 روٹی کھائی ہے۔ لیکن اسپتال کے پرنسپل آشوتوش سیانا نے اس بات کی تردید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مقامی اخباروں نے ان سے بات کیے بغیر ہی اپنی مرضی سے سب کچھ لکھ دیا۔ انھوں نے بتایا کہ "ہمارے یہاں ایک مریض کو چار روٹی دی جاتی ہے۔ مانگنے پر مزید دو روٹی دی جاتی ہے۔ اس سے زیادہ کسی کی خوراک نہیں ہوتی ہے۔ ایک فرد کے 25 روٹی کھانے کی بات مضحکہ خیز ہے۔ کوئی 10 روٹی بھی نہیں کھا سکتا ہے۔ ہم سے ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔ یہ خبر جھوٹ ہے۔"
Published: 06 Apr 2020, 10:11 PM IST
ان واقعات کے انکشاف سے ظاہر ہے کہ جان بوجھ کر میڈیا کا ایک طبقہ اس طرح کی فرضی خبریں دکھا رہا ہے اور اس کے بعد دہلی میں موجود بڑے نیوز گروپ بھی بغیر تحقیق کیے ایسی خبروں کو آگے پھیلا رہے ہیں۔ اب جب کہ پولس کی ہی جانچ میں یہ تمام خبریں جھوٹی پائی گئی ہیں تو سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ ان خبروں کو قصداً ایک خاص زاویہ دے کر ترجیحی بنیاد پر شائع کرنے والے اور دکھانے والے اخبارات و ٹی وی چینل کیا اپنی غلطی مانتے ہوئے معافی مانگیں گے؟ کیا ان جھوٹی خبروں کو سازش کے تحت سماج میں زہر پھیلانے کے ارادے سے شائع کرنے کے لیے ایسے اخباروں و ٹی وی چینلوں پر کوئی کارروائی ہوگی؟
Published: 06 Apr 2020, 10:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Apr 2020, 10:11 PM IST