دہلی کے اولڈ راجندر نگر علاقے میں ایک کوچنگ سینٹر کے تہہ خانے میں پانی داخل ہونے سے تین طالب علموں کی موت ہو گئی۔ جس کے بعد اس معاملے میں فوری کارروائی کی گئی۔ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ وزارت داخلہ نے اس معاملے میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے اور درشٹی سمیت کئی کوچنگ مراکز کو سیل کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "وزارت داخلہ نے نئی دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں ایک کوچنگ سینٹر میں پیش آنے والے بدقسمت واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی وجوہات کی جانچ کرے گی، ذمہ داری کا تعین کرے گی، اقدامات کرے گی۔ یہ کمیٹی پالیسی میں تبدیلیوں کی تجویز اور سفارش کرے گی۔ یہ کمیٹی ایڈیشنل سکریٹری (ہوم)، اسپیشل سی پی، دہلی پولیس اور وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری پر مشتمل ہوگی۔ یہ کمیٹی 30 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔"
Published: undefined
میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) نے اولڈ راجندر نگر میں چھ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اور شمال مغربی دہلی کے مکھرجی نگر میں ایک کے تہہ خانے کو سیل کر دیا، جس سے سیل کیے گئے تہہ خانوں کی کل تعداد 20 ہو گئی۔ اس میں کئی سرکردہ کوچنگ سینٹرز جیسے درشٹی مرکز ان اداروں میں شامل ہیں جن کو کارروائی کا سامنا ہے۔ اتوار کو میونسپل کارپوریشن نے علاقے میں 13 غیر قانونی کوچنگ سینٹرز کو سیل کر دئے تھے۔ راؤ آئی اے ایس اسٹڈی سرکل کو پولیس نے پہلے ہی سیل کر دیا تھا۔
Published: undefined
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے پیر کو سیول سروسز کے امتحان کی تیاری کرنے والے تین امیدواروں کے خاندانوں کو 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا جو اولڈ راجندر نگر میں واقع ایک کوچنگ سینٹر کے 'بیسمنٹ' میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے مردہ پائے گئے تھے۔ راج نواس سے جاری بیان کے مطابق، لیفٹیننٹ گورنر نے اس افسوسناک واقعے پر احتجاج کرنے والے طلباء سے ملاقات کی اور دہلی فائر سروس، پولیس اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف 24 گھنٹے کے اندر کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی۔
Published: undefined
دوسری جانب کانگریس نے کئی جگہوں پر کینڈل مارچ نکالے اور سیول سروسز کے امتحان کی تیاری کر رہے تین طالب علموں کی روح کی سکون کے لیے دعا کی جو یہاں ایک کوچنگ سینٹر کے تہہ خانے میں پانی بھر جانے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔پارٹی کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، شہر کے دیگر اضلاع کے علاوہ وسطی اور شمالی دہلی میں منعقد کینڈل مارچ کا مقصد ایک اور طالب علم کے لیے انصاف کا مطالبہ کرنا تھا جو حال ہی میں پٹیل نگر علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined