قومی خبریں

ایل جی جواب دینے کے بجائے صورتحال بہتر بنائیں

عام آدمی پارٹی کی حکومت کے دوران دہلی حکومت کا زیادہ تر وقت وزیر اعلی کے ایل جی اور افسران------------

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی حکومت کے دوران دہلی حکومت کا زیادہ تر وقت وزیر اعلی کے ایل جی اور افسران کے ساتھ اختلافات میں گزر رہا ہے۔ اب وزیر اعلی کی کار چوری ہونے کے بعد وزیر اعلی اور لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے درمیان بے وجہ کی جنگ شروع ہو گئی ہے ۔

کار چوری ہونے کے بعد وزیر اعلی نے ایل جی کو خط لکھ کر دہلی کی قانون اور امن وامان کی صورتحال کی ابتر صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی سیکریٹریٹ کے باہر سے گاڑی چوری ہو جائے یہ ایک تشویش کی بات ہے۔

دہلی پولس کیونکہ سیدھے طور پر ایل جی کی ماتحت ہے اس لئے وزیر اعلی نے ان کو خط لکھ کر اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔ ایل جی انل بیجل نے وزیر اعلی کو ایک جوابی خط تحریر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ جو کار چوری ہوئی ہے وہ پارکنگ کے لئے مختص جگہ سے 100میٹر کے فاصلہ پر پارک تھی اور گاڑی میں کوئی سیکورٹی فیچر نصب نہیں تھا ۔ ایل جی نےساتھ میں نصیحت بھی کر دی کہ کار کو پارکنگ میں ہی کھڑا کیا جانا چاہئے۔

انل بیجل نے وزیر اعلی کو جواب بھی دے دیا ہے اور ٹیکنیکل اعتبار سے ان کو غلط بھی ثابت کرنے کی کوشش کی ہے لیکن کیا یہ دہلی کی بگڑتی قانون اور امن وامان کی صورتحال کا جواب ہے۔ دہلی کے حساس علاقہ دہلی سیکریٹریٹ کے باہر سے اگر کوئی شخص گاڑی چوری کرنے کی ہمت کر سکتا ہے تو اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتاہے کہ چوروں کے حوصلے اوران کو کسی کا کوئی خوف نہیں ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ انل بیجل، کیجریوال کو نصیحت اور جواب دینے کے بجائے حالات کو بہتربنائیں۔

یہ ضرور ہے کہ وزیر اعلی کی کار جو بھی کوئی استعمال کر رہا ہے اس کو یہ چھوٹ نہیں مل جاتی کہ وہ کار کو کہیں بھی پارک کر دے اور اس میں کسی بھی طرح کے ضروری سیکورٹی فیچر کو نصب نہ کروائے۔

Published: 18 Oct 2017, 6:58 PM IST

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Oct 2017, 6:58 PM IST