قومی خبریں

دہلی کے اسٹیڈیموں کی خستہ حالی پر ایل جی کو مکتوب، مرمت و مناسب دیکھ بھال کا مطالبہ

کانگریس لیڈر ڈاکٹر نریش کمار نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر سے درخواست کی ہے کہ ان اسٹیڈیموں کی جلد از جلد تزئین و آرائش کی جائے تاکہ دہلی کے کھلاڑی زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لے سکیں۔

<div class="paragraphs"><p>اسٹیڈیم، علامتی تصویر/ سوشل میڈیا</p></div>

اسٹیڈیم، علامتی تصویر/ سوشل میڈیا

 

اسپورٹس کے فروغ کے لیے دہلی میں بنائے گئے اسٹیڈیموں کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے دہلی کے ایل جی کو مکتوب لکھا ہے۔ اپنے خط میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے دارالحکومت کے تمام اسٹیڈیموں کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔

Published: undefined

ڈاکٹر نریش کمار نے 26 جولائی سے پیرس میں منعقد ہونے والے اولمپک کھیلوں کے آغاز سے عین قبل حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے دہلی میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ اولمپک گیمز میں شرکت کرنے والی ہندوستانی ٹیم کے 117 کھلاڑیوں میں دہلی سے تعلق رکھنے والے چار کھلاڑی اموج۔ جیکب، تلیکا مان، راجیشوری کماری اور مانیکا بترا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر دہلی کے اندر اسٹیڈیم کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جاتی اور کھلاڑیوں کو ضروری سہولیات فراہم کی جاتیں تو اس اولمپکس میں دہلی سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہوتے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر ڈاکٹر نریش کمار نے اپنے خط میں کہا ہے کہ دہلی دیہات کے اندر بہت سے اسٹیڈیم ہیں جہاں بنیادی سہولیات تک نہیں ہیں۔ یہاں تک کہ ان میں پینے کے پانی کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔ مثال کے طور پر سورج مل اسٹیڈیم، جنگلی رام اسٹیڈیم، گیر گاوں کا اسٹیڈیم، نجف گڑھ اسٹیڈیم، پنجابی باغ کا لالہ لاجپت رائے اسٹیڈیم وغیرہ کے نام لیے جا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر نریش کمار نے اپنے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ نہ صرف مختلف اسٹیڈیم کی حالت خراب ہے بلکہ ان میں تعینات کوچز 15-20 سال سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ ان کو ریگولر نہیں کیا گیا اور انہیں تنخواہیں بھی وقت پر نہیں ملتیں۔

Published: undefined

دہلی کانگریس کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ کھلاڑیوں کو اچھی خوراک، اچھی سہولیات اور اچھے کوچ ملیں لیکن یہاں گنگا بالکل مخالف سمت میں بہہ رہی ہے۔ دہلی کی کھیلوں کی پالیسی بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے دہلی کے پنجابی باغ اسٹیڈیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد 2005 میں رکھا گیا تھا لیکن آج تک اس کی ایک اینٹ بھی نہیں رکھی گئی۔ یہاں رام لیلا اور جنم اشٹمی کی تقریبات ہوتی ہیں لیکن کھیل کے نام پر کچھ نہیں ہوتا۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر ڈاکٹر نریش کمار نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر سے درخواست کی ہے کہ ان اسٹیڈیموں کی جلد از جلد تزئین و آرائش کی جائے تاکہ دہلی کے کھلاڑی زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت حکومت ہند کی طرف سے بجٹ مختص کرنے میں امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مثال دی کہ 2021-2022 کے تحت گجرات کو 608 کروڑ روپے اور اتر پردیش کو 503 کروڑ روپے دیئے گئے، جب کہ دہلی کو صرف 89 کروڑ روپے دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کا امتیازی سلوک مناسب نہیں ہے۔ ڈاکٹر نریش کمار نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے کہ کھیلوں کی سہولیات کی کمی کی وجہ سے آج دہلی کے نوجوان جرائم کی طرف مائل ہو رہے ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined